Pages

Thursday, June 22, 2017

"PSYCHO"



Chapter# 1


              In the dazzling lights of Lahore’s evening Maham a normal looking girl, young of age and senses, amid all her normality there existed an aspect to her that only those close to her knew. It is said that everybody is different, and to some extent that applies to all of us by means of thoughts and expressions but Maham was different kind. She had dissociative identity disorder or commonly known as split personality disorder. That meant that though she had one body but the mind of two. There were two completely different sides to her personality. She was whole new person every time the disorder struck in. Despite all these things she had kept her life to normal. She tried being less different to not freak out those near her. She spent her days with her friends and family like any other normal teenage girl does. She also spent a decent amount of her time reading. She read novels and books mainly. Though one day she was going through her father’s stuff secretly for 
money, she came across a book. That was actually a guide on Dissociative Identity Disorder and was kept by her father to help better understand her daughter’s condition. Maham though knew what her condition was but she had never read a book on it.



to be continued....

Saturday, June 10, 2017

موبائل فون کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف جسے پڑھ کر آپ حیران ره جائیں گے







اسلام آباد پاکستان بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 14 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کے صارفین کی تعداد بھی ساڑھے 4 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد مارچ 2017ءکے اختتام پر 13 کروڑ 91 لاکھ 8 ہزار تک تھی جو رواں سال اپریل میں بڑھ کر 13 کروڑ 96 لاکھ تک پہنچ گئی ۔ صرف ایک ماہ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا بهارت کو پیغام






پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے مظفرآباد سیکٹرکا دورہ کیا۔ دورے کے دوران فوجی جوانوں نے بھارتی جارحیت پر آرمی چیف کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا، آرمی چیف نے پاک فوج کی بروقت کارروائی اور ہمت کی داد دی اورافسران کے مورال اور مشن کی تکمیل کے لیے فوج کےعزم کوسراہا، آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اورجوانوں سے ملاقات بھی کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کودرپیش دفاع اورسلامتی کے چیلنجز سے آگاہ ہے، پاک فوج ہرمحاذ پرہرخطرے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے حمایت جاری رکھیں گے جب کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔

(source: www.express.pk)

Thursday, June 8, 2017

قطری پاسپورٹ رکهنے والوں کے لیے بُری خبر





دبئی: متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ائیر ویز نے کہا ہے کہ قطر 
کا پاسپورٹ رکھنے والے متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔



غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحاد ائیر ویز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں 

کہا گیا ہے کہ جن مسافروں کے پاس قطر کا پاسپورٹ ہوگا وہ متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہو سکیں گے یہاں سے ٹرانزٹ پرواز نہیں لے سکیں گے۔


بیان کے مطابق قطر میں نقل مکانوں یا غیر ملکیوں کی حیثیت سے مقیم اور قطر کا ریذیڈینس پرمنٹ رکھنے والے افراد پر بھی یہ پابندی عائد ہو گی۔


قطر کے خلاف سفارتی بائیکاٹ میں بعد ازاں مالدیپ جزائر اور لیبیا کی تبروک حکومت سمیت موریتانہ بھی شامل ہو گئے تھے۔

شیخ رشید پر ن لیگ نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرایا، جے آئی ٹی پر تنقید بارے پیر کو سپریم کورٹ جائیں گے: عمران خان



سیالکوٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ شیخ رشید پر ن لیگ نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرایا۔ انہوں نے جے آئی ٹی پر لیگی رہنماﺅں کی تنقید کے جواب میں پیر کے روز سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کردیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید سے پیش آنے والے واقعے پرعمران خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشیدکے ساتھ پارلیمنٹ کے باہر جوکچھ کیا گیاوہ منصوبے کے تحت تھا، مجھے مسلم لیگ ن سے اسی چیز کی امید تھی، ن لیگ والوں نے تولوگوں کوماریں پڑوائی ہیں اور انہیں مخالفین کو مار پڑوانے کی پرانی عادت ہے۔
انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے حوالے سے کہا کہ جے آئی ٹی کومتنازعہ بنانے کے لیے یہ اپنے لوگوں کواستعمال کررہے ہیں، جے آئی ٹی کومتنازع بنانے کا مقصد ہے کہ شریف پھربچ جائیں ۔ ہم پیرکوسپریم کورٹ میں جائیں گے کہ ان کے منہ بند کیے جائیں۔ جب جے آئی ٹی بنی تومٹھایاں بانٹیں اب تلاشی لی جارہی ہے توحملے کررہے ہیں، جس طرح جے آئی ٹی پرحملے کیے جارہے ہیں،مجھے سپریم کورٹ پرحملے کا وقت یاد آگیا ۔
عمران خان نے کہاوارننگ دے رہا ہوں کہ جس طرف آپ جارہے ہیں،ہم بھی وہی کریں گے۔تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اسٹریٹ پاورہے یہ جس طرف جارہے ہیں ہم سڑکوں پر آجائیں گے ہماری دھرنوں میں پریکٹس ہوگئی ہے ، سڑکوں پرنکل کرمسئلے حل کرائیں گے۔ 
انہوں نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملزم ہیں،ان پرمنی لانڈرنگ، کرپشن، ٹیکس چوری، اثاثہ جات چھپانے کا کیس ہے یہ کون سے اوپرسے آئے ہیں کہ کوئی ان سے تفتیش نہیں کرسکتا،حسین نواز کی تصویرنکل آئی توکون سے قیامت آگئی؟ حسین نواز کرسی پربیٹھا ہے توکون سی قیامت آگئی؟ حسین شریف اوپرسے اتراکوئی شہزادہ ہے جس کی پتانہیں توہین ہوگئی۔
عمران کان کا کہنا تھا کہ یہ وہی مسلم لیگ ن ہے جواپنے امپائرسے میچ کھیلتی ہے اسی لیے انہیںغیرجانبدارامپائرکی سمجھ ہی نہیں، امپائران کا اپنا نہ ہوتویہ اس کے خلاف ہوجاتے ہیں۔ ان کے پاس جے آئی ٹیمیں دینے کیلئے کچھ نہیں ہے اس لیے سارے درباری شریف خاندان کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ لوگہمیشہ بچتے رہے ہیں لیکن اب نہیں بچیں گے مجھے ان کا مستقبل جیل میں نظر آرہا ہے۔






Wednesday, June 7, 2017

“A KING AND HIS MINISTER”





This is a beautiful story of a king and his minister.
Whenever anything would happen, the minister would always tell the king “la’alahu khair” which means “perhaps there is something good in it”.
The King started getting annoyed with his minister, because every time something would happen; that was always the minister’s response.

Once they were on a hunting trip, the king had an accident where his finger was cut off. They rushed back to the palace, the minister said “la’alahu khair”. The king got furious and had reached his limit. So he angrily said “How can there be any good in me losing my finger?!” He bellowed and threw his minister in jail. Just before going to jail, the minister said “la’alahu khair”.

The king went back to his hunting expedition alone in the rainforest. Suddenly, he was kidnapped by a savage tribe that wanted to sacrifice him to their idols they were worshipping. Just before sacrificing him, one of them noticed that he was missing a finger. Fearing a bad omen, they let him go! So the king went back and had his minister released from jail and told him what happened.

He then said, “Well I discovered what was good in my finger being cut off, but what about you? What was good for you being in jail?!”

The minister replied, “Your highness… had you not thrown me in jail, I would have been with you. Had I been with you, they would have sacrificed me instead of you!”

No matter how bad the trial/problems a true believer faces, there is always something good behind it, no matter what! We must always believe that Allah intends good for us, n trust His plans.

Allah Ta’ala says: “And it may be that you dislike something while it is good for you; and it may be that you love something while it is bad for you.” [2: 216]

May we be of those who endure our trials with a beautiful patience!

(AAMEEN)

حسن اور حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پھر طلبی



....اسلام آباد
پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نے دونوں صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو دوبارہ طلب کرلیا ۔ دونوں کو سمن بھی جاری ہوگئے ۔حسین نواز جمعہ 9 جون کو پیش ہوں گے جب کہ حسن نواز کو اگلے دن ہفتہ 10 جون کو طلب کیا گیا ہے۔حسین نواز اس سے قبل 4 مرتبہ پیش ہوچکے ہیں حسن نواز کی دوسری پیشی ہوگی۔

Tuesday, June 6, 2017

Shameful Incident in India


....ئی دہلی

۔24سالہ عورت کو اس کے شوہر نے عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا۔ اس کے سر میں شدید زخم آئے ہیں اور اسے صفدر گنج اسپتال میں داخل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ببیتا کے شوہر 26سالہ امر سنگھ نے اپنے کرائے کے فلیٹ سے رات 11بجے اسے نیچے پھینکا۔ببیتا کے خاندان والوں کوجو بلند شہر میں رہتے ہیں آگاہ کردیا گیا۔ دونوں کی شادی فروری2016میں ہوئی تھی اور ان کی 8ماہ کی بچی بھی ہے۔واقعہ کے وقت یہ خاتون پر امید تھی۔ببیتا کے بھائی ستیندر نے کہا کہ امر نے مجھے صبح فون کیا اور بتایا کہ ایک بھوت نے ببیتا کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا ہے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ بھوت سے کیا مطلب ہے؟۔تو پھر وہ اپنا بیان تبدیل کرتا رہا۔ستیندر بعد میں تھانے گیا اور اس نے امر کے خلاف رپورٹ درج کرادی اور الزام لگایا کہ وہ ان سے جہیز مانگ رہا تھا۔26مئی کو بھی اس نے ببیتا کو زدوکوب کیا تھا۔

آرمی چیف نے کهرا اور صاف اعلان کر دیا




...راولپنڈی

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منگل کو خصوصی
کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کہا گیا کہ افغانستان دھمکیوں اور الزامات کے بجائے اپنے اندرونی مسائل کی نشاندہی کرے۔آئی ایس پی آرکے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں علاقائی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات بھی زیر غور آئے۔ ترجمان کے مطابق کانفرنس میں افغان حکومت، عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا کہ شدت پسندی، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے افغانستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ کانفرنس کے شرکا نے افغانستان کی جانب سے بلاجواز الزامات، دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا اور کہا کہ دھماکوں کے بعد پاکستان کے خلاف الزامات اور دھمکیاں قبول نہیں۔ پاکستان پر الزامات کے بجائے افغانستان اپنے اندرونی مسائل کی نشاندہی کرے اور ان پر توجہ دے۔ ترجمان نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے مادر وطن کا دفاع کرے گی اور خطے میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے تعاون وحمایت جاری رکھیں گے۔

(source: urdunews.com)

سندھ کے وزیر اعلی نے طلبہ کو ایک لاکھ روپے کی سکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا






......کراچی
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میٹرک اور انٹر میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کو فی کس ایک لاکھ روپے اسکالر شپ دی جائے گی۔کراچی میں پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز تعلیم کے لیے مختص کیے ہیں، تعلیم کے بعد بجٹ میں دوسرا نمبر صحت اور پھر سیکورٹی کے لیے رقوم مختص کی گئی ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ بجٹ میں تعلیم 20 فیصد یعنی 202 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے بورڈز کو میٹرک اور انٹر کے بچوں کی امتحانی فیس حکومت ادا کرے گی جس کے لیے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اسکولوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 4 ارب 60 کروڑ روپے کا بجٹ ہے جب کہ لڑکیوں کے وظیفے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعلی نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن فانڈیشن سے اس وقت 4 لاکھ بچے مستفید ہو رہے ہیں جسے بڑھا کر 6 لاکھ کیا جائے گا اور اس کے لئے حکومت نے 8 ارب روپے مختص کئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ صحت کے لیے 103 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ انڈس اسپتال کی گرانٹ 50 کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب کردی گئی ہے جب کہ ایس آئی یو ٹی کی گرانٹ ساڑھے 4 ارب کر دی گئی ہے۔ این آئی سی وی ڈی (ادارہ امراض قلب) کی گرانٹ ایک ارب 80 کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 ارب 50 کروڑ روپے کر دی گئی ہے جس کے تحت لاڑکانہ اور ٹنڈو محمد خان میں 2 سیٹ لائٹ اسپتال بھی قائم کیے جائیں گے۔ این آئی سی وی ڈی دنیا میں سب سے زیادہ انجیو پلاسٹی کرنے والا اسپتال ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ اگلے سال کا,ترقیاتی بجٹ 344 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے

(source: Dailypakistan.com)

Sunday, June 4, 2017

مشال خان کا قتل ایک منصوبہ بندی : جے آئی ٹی رپورٹ



مشال خان قتل کیس میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی یا جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ قتل باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور جس میں یونیورسٹی ملازمین بھی ملوث ہیں۔



عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے شعبہ صحافت کے طالبعلم مشال خان کو 13 اپریل کو یونیورسٹی کے اندر مشتعل افراد نے فائرنگ اور تشدد کرکے ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے واقعے کی تحقیق کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔
نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کے مطابق بی بی سی کو موصول ہونے والی جے آئی ٹی رپورٹ کی کاپی کے ساتھ 12 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے اہلکاروں کے نام اور دستخط بھی دیے گئے ہیں۔
تاہم مردان پولیس نے اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ایس ایف کے صدر اور یونیورسٹی کے ایک ملازم نے واقعے سے ایک ماہ قبل مشال خان کو ہٹانے کی بات کی تھی۔



رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی گروہ کو مشال کی سرگرمیوں سے خطرہ تھا جبکہ مشال خان یونیورسٹی میں بے ضابطگيوں کے خلاف بھی کھل کر بات کرتے تھے جس سے یونیورسٹی انتظامیہ ان سے خوف زدہ تھی۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق مخصوص گروپ نے توہین رسالت کے نام پر لوگوں کو مشال خان کے خلاف اکسایا جبکہ رپورٹ میں مشال خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف توہین رسالت یا مذہب کے کوئی ثبوت موجود نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد اور فائرنگ کے بعد مشال خان سے آخری بار ہاسٹل وارڈن کی بات ہوئی جس میں مشال خان نے ان سے کہا کہ وہ مسلمان ہیں اور پھر انھیں کلمہ بھی پڑھ کر سنایا اور ان سے یہ التجا بھی کی کہ انھیں ہسپتال پہنچایا جائے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی میں رجسٹرار سے لے کر سیکورٹی افسر تک تمام عہدوں پرنااہل سفارشی اور سیاسی بنیادوں پر ملازمین کی تقرریاں کی گئی ہیں جس سے یونیورسٹی کا سارا ڈھانچہ درہم برہم ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں منشیات، اسلحے کا 
استعمال اور طالبات کا استحصال عام ہے۔

(SOURCE: bbc.com)

پاکستانی ہائی کمشنر نے حیران کن بات کردی

نئی دہلی ...

 ہندوستان
 میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے 
کہ پاکستان اور ہندکے درمیان مذاکرات ہی دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کے حل کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ ہیں ۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں ۔ سفارتکاری میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ یہ کبھی مکمل بند نہیں ہوتے۔ آپ ہمیشہ یا غیرمعینہ مدت تک دشمنی میں نہیں رہ سکتے۔ سجن جندال کے دورہ پاکستان سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ دورہ ان کا نجی دورہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ دو طرفہ معاہدے کے تحت کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سلامتی سے متعلق ایشوز پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔ عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کو ناکامی نہیں ہوئی کیونکہ یہ حتمی فیصلہ نہیں بلکہ حکم امتناع ہے جو عمومی طور پر ایسے مقدمات میں متوقع ہوتا ہے۔ ایک سوال پر عبدالباسط نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کو بھی سنگین تحفظات 

ہیں، ہند کے ساتھ مذاکرات میں اپنے تحفظات اٹھائیں گے۔


 اس پوسٹ کا اشتراک کریں اگر آپ

.کو یہ پسند ہے.

یہ غیر معمولی ہے کہ حسین نواز کی تصویر لیک ھوئی, مریم


اسلام آباد...

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے۔ جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر کا لیک ہونا غیر معمولی ہے۔ تصویر خود اس بات کی گواہ ہے کہ حسین نواز خود انصاف کے منتظر ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حسین نواز کی تصویر کی اشاعت قانونی طریقہ کار کے منافی ہے۔ ایک تسلسل سے غیر منصفانہ واقعات سے انتقام کی بو آتی ہے۔ ایسے واقعات سے ملک میں شکوک و شبہات 
کی فضا جنم لے رہی ہے۔


اس پوسٹ کا اشتراک کریں اگر آپ 
.کو یہ پسند ہے.