ٹیلی نور پاکستان نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت وہ گوگل پلے اسٹور سے ایپس یا گیمز کی خریداری اپنے موبائل بیلنس کو استعمال کرکے کرسکیں گے۔
پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (ڈی سی بی) نامی اس فیچر کو پہلی بار پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا ہے۔
اس کی بدولت ٹیلی نور صارفین کو گوگل پلے اسٹور میں ایپس یا گیمز کی خریداری کے لیے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ وہ موبائل بیلنس سے ہی خریداری کرسکیں گے۔
صارفین آسانی سے ڈی سی بی کو اپنے اینڈرائیڈ فونز پر ایکٹیو کرسکتے ہیں جس کے لیے انہیں گوگل پلے اکاﺅنٹ مینیو میں ادائیگی کے طریقہ کار میں 'یوز ٹیلی نور بلنگ' کا اضافہ کرنا ہوگا۔
جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو صارف اپنی پسند کی ایپ یا گیم کے Buy بٹن پر کلک کرے گا، پھر بل مائی ٹیلی نور اکاﺅنٹ منتخب کرکے گوگل اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ ڈال کر خریداری کی تصدیق کرے گا۔
اگر غلطی سے کوئی ایپ خرید لی جائے تو ڈی سی بی میں ری فنڈ کا آپشن فوری طور پر خریداری کے بعد نظر آنے لگتا ہے اور دو گھنٹے تک برقرار رہتا ہے، صارفین اس کے لیے گوگل پلے اسٹور کے مینیو میں آرڈر ہسٹری کے ذریعے اسے دیکھ سکتے ہیں۔
ٹیلی نور کے مطابق ہم آن لائن خریداری کو سادہ اور محفوظ بنانا چاہتے ہیں خاص طور پر نوجوان صارفین کے لیے جو کریڈٹ یا ڈیبیٹ کارڈ سے مھروم ہوتے ہیں مگر ڈی سی بی کے ذریعے وہ آسانی سے خریداری کرسکیں گے جبکہ ری فنڈ آپشن انہیں تحفظ دے گا۔
یہ سروس آج سے ٹیلی نور کے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
Now Telenor user can download application from google apps store !
Reviewed by Malik Riaz Lovers Foundation
on
March 15, 2017
Rating:
No comments: