اسلام آباد پاکستان بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 14 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کے صارفین کی تعداد بھی ساڑھے 4 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد مارچ 2017ءکے اختتام پر 13 کروڑ 91 لاکھ 8 ہزار تک تھی جو رواں سال اپریل میں بڑھ کر 13 کروڑ 96 لاکھ تک پہنچ گئی ۔ صرف ایک ماہ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد
میں نصف ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
میں نصف ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
دوسری جانب پاکستان میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اپریل 2017ءکے اختتام تک ملک بھر میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 4 کروڑ 5 لاکھ 68 ہزار تک بڑھ گی جبکہ اس سے صرف ایک ماہ پہلے مارچ 2017ءکے اختتام پر اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار ریکارڈ کی گئی تھی ۔
موبائل فون کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف جسے پڑھ کر آپ حیران ره جائیں گے
Reviewed by MEMOHIVE
on
June 10, 2017
Rating:
No comments: