شیخ رشید پر ن لیگ نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرایا، جے آئی ٹی پر تنقید بارے پیر کو سپریم کورٹ جائیں گے: عمران خان



سیالکوٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ شیخ رشید پر ن لیگ نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرایا۔ انہوں نے جے آئی ٹی پر لیگی رہنماﺅں کی تنقید کے جواب میں پیر کے روز سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کردیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید سے پیش آنے والے واقعے پرعمران خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشیدکے ساتھ پارلیمنٹ کے باہر جوکچھ کیا گیاوہ منصوبے کے تحت تھا، مجھے مسلم لیگ ن سے اسی چیز کی امید تھی، ن لیگ والوں نے تولوگوں کوماریں پڑوائی ہیں اور انہیں مخالفین کو مار پڑوانے کی پرانی عادت ہے۔
انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے حوالے سے کہا کہ جے آئی ٹی کومتنازعہ بنانے کے لیے یہ اپنے لوگوں کواستعمال کررہے ہیں، جے آئی ٹی کومتنازع بنانے کا مقصد ہے کہ شریف پھربچ جائیں ۔ ہم پیرکوسپریم کورٹ میں جائیں گے کہ ان کے منہ بند کیے جائیں۔ جب جے آئی ٹی بنی تومٹھایاں بانٹیں اب تلاشی لی جارہی ہے توحملے کررہے ہیں، جس طرح جے آئی ٹی پرحملے کیے جارہے ہیں،مجھے سپریم کورٹ پرحملے کا وقت یاد آگیا ۔
عمران خان نے کہاوارننگ دے رہا ہوں کہ جس طرف آپ جارہے ہیں،ہم بھی وہی کریں گے۔تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اسٹریٹ پاورہے یہ جس طرف جارہے ہیں ہم سڑکوں پر آجائیں گے ہماری دھرنوں میں پریکٹس ہوگئی ہے ، سڑکوں پرنکل کرمسئلے حل کرائیں گے۔ 
انہوں نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملزم ہیں،ان پرمنی لانڈرنگ، کرپشن، ٹیکس چوری، اثاثہ جات چھپانے کا کیس ہے یہ کون سے اوپرسے آئے ہیں کہ کوئی ان سے تفتیش نہیں کرسکتا،حسین نواز کی تصویرنکل آئی توکون سے قیامت آگئی؟ حسین نواز کرسی پربیٹھا ہے توکون سی قیامت آگئی؟ حسین شریف اوپرسے اتراکوئی شہزادہ ہے جس کی پتانہیں توہین ہوگئی۔
عمران کان کا کہنا تھا کہ یہ وہی مسلم لیگ ن ہے جواپنے امپائرسے میچ کھیلتی ہے اسی لیے انہیںغیرجانبدارامپائرکی سمجھ ہی نہیں، امپائران کا اپنا نہ ہوتویہ اس کے خلاف ہوجاتے ہیں۔ ان کے پاس جے آئی ٹیمیں دینے کیلئے کچھ نہیں ہے اس لیے سارے درباری شریف خاندان کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ لوگہمیشہ بچتے رہے ہیں لیکن اب نہیں بچیں گے مجھے ان کا مستقبل جیل میں نظر آرہا ہے۔






شیخ رشید پر ن لیگ نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرایا، جے آئی ٹی پر تنقید بارے پیر کو سپریم کورٹ جائیں گے: عمران خان شیخ رشید پر ن لیگ نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرایا، جے آئی ٹی پر تنقید بارے پیر کو سپریم کورٹ جائیں گے: عمران خان Reviewed by MEMOHIVE on June 08, 2017 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.