سام سنگ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر: گلیکسی ایس 9 کب متعارف کروایا جارہا ہے؟ تاریخ کا اعلان کردیا


سام سنگ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر: گلیکسی ایس 9 کب متعارف کروایا جارہا ہے؟ تاریخ کا اعلان کردیا
کمپنی سام سنگ اپنا نیا گلیکسی ایس 9 فلیگ شپ اسمارٹ فون ممکنہ طور پر فروری میں متعارف کرائے گی۔امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سام سنگ موبائل کے چیف ڈی جے کوہ نے بتایا کہ سام سنگ ایس 9 آئندہ ماہ فروری میں متعارف کیا جائے گا۔اس حوالے سے
حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن ممکنہ طور پر اسے 26 فروری کو لانچ کیا جائے گا۔ سام سنگ ایس 9 کے ساتھ سام سنگ ایس پلس بھی لانچ کیا جائے گا جو سام سنگ 8 اور 8 پلس کا اَپ ڈیٹڈ ورژن ہوسکتا ہے۔ممکنہ طور پر سام سنگ ایس 9 کی اسکرین 5.8 اور سام سنگ ایس 9 پلس کی اسکرین 6.2 انچز ہوگی۔ سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون ماڈلز میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 6 جی بی تک ریم ہوگی۔سربراہ ڈی جے کوہ نے یقین دہانی کروائی کہ گلیکسی ایس 9 اگلے ماہ اسپین میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔اس فون کی قیمت ممکنہ طور پر ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی، جو گلیکسی نوٹ 8 سے بھی مہنگا اسمارٹ فون ثابت ہوگا۔ ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سمارٹ فون کے معروف میسنجر میں گروپ چیٹنگ کے دوران آپ میسجز محفوظ نہیں۔ یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔روہر یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ واٹس ایپ پر ٹیکسٹ، تصاویر یا ویڈیوز وغیرہ پر مبنی پیغامات صرف بھیجنے یا موصول کرنے والا ہی دیکھ سکتا ہے، مگر اس نظام میں بہت بڑا خلاءموجود ہے اور واٹس ایپ کے کسی سرور پر کنٹرول رکھنے والا ہر فرد معمولی کوشش سے پرائیویٹ گروپ چیٹ کو پڑھ سکتا ہے۔
سام سنگ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر: گلیکسی ایس 9 کب متعارف کروایا جارہا ہے؟ تاریخ کا اعلان کردیا  سام سنگ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر: گلیکسی ایس 9 کب متعارف کروایا جارہا ہے؟ تاریخ کا اعلان کردیا Reviewed by Unknown on January 30, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.