Pages

Wednesday, January 31, 2018

فوجی کی بیوی


فوجی کی بیوی                                              




بیوی کو شادی کے چند سال بعد خیال آیا کہ اگر وہ اپنے فوجی شوہر کو چھوڑ کر چلی جائے تو شوہر کیسا محسوس کرئے گا.یہ خیال اس نے کاغذ پر لکھا”اب میں تمہارے ساتھ اور نہیں رہ سکتی میں اب بور ہوگئی ہوں تمہارے ساتھ.میں گھر چھوڑ کر جا رہی ہوں ہمیشہ کیلئے”اس کاغذ کو اس نے میز پر رکھا اور جب شوہر کے آنے کا ٹائم ہواتو شوہر کے ردعمل دیکھنے کیلئےبیڈ کے نیچے چھپ گئی.
شوہر آیا اور اس نے میز پر رکھا کاغذ پڑھا کچھ دیر کی خاموشی کے بعد اس نے کاغذ پر کچھ لکھا اور خوشی کے مارے جھومنے لگا .گیت گانے لگااور کپڑے بدلنے کے بعد اپنے فون سے کسی کو فون لگایا اور کہا آج میں آزاد ہوگیا ہوں شاید میری بیوقوف بیوی کوسمجھ آگیا کہ وہ میرے لائق ہی نہیں تھی.لہذاآج وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے.اس لئے اب میں تم سے ملنے آرہا ہوں .تم بھی تیار ہوجاؤ .اور شوہر باہر نکل گیا . آنسو بھری آنکھوں سے بیوی بیڈ کے نیچے سے نکلی اور کانپتے ہوئے ہاتھوں سے کاغذ پر لکھی لائن پڑھی جس پر لکھا تھا ” بیڈ کے نیچے سے پاؤں دکھائی دے رہے ہیں باولی میں پارک کے قریب والی دوکان سے بریڈ لے کر آرہا ہوں تب تک چائے بنالینامیری زندگی میں خوشیاں تیرے آنے سے ہیں آدھی تجھے ستانے سے ہیں اور آدھی تجھے منانے سے ہیں…

کشمیر سمیت پاکستان بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے ہیں

                                       کشمیر سمیت پاکستان بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے ہیں   


                                                                                                                               استغفراللہ من ربی
                                                                                                                         الله خیر اللَّه اخیر اللَّه خیر
کشمیر سمیت پاکستان بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے ہیں آخری اطلاعات تک لسبیلہ میں چھت گرنے سے ایک فوتگی اور 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اللَّه پاک کرم فرمائے کہ مزید نقصان نہ ہو
یا الہی العالمین پاک پروردگار اپنے پیارے محبوب نبئ آخر الزمان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات مبارکہ کے صدقے ہم سب کے اجتماعی، انفرادی،صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرمائیں ،پاکستان، اہل پاکستان اور کل عالم اسلام کو ہر قسم کی دنیاوی ارضی و سماوی آفات سے محفوظ فرمائیں یاللہ پاک مملکت خداداد پاکستان کی خیر اہل پاکستان کی خیر کل عالم اسلام کی خیر
آمین ثم آمین الرحمٰن الرحیم


پاکستان: نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کرنے والی فرانسیسی کوہ پیما کو بچا لیا گیا

پاکستان: نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کرنے والی فرانسیسی کوہ پیما کو بچا لیا گیا

پاکستان کے شمالی علاقے میں واقع 'قاتل پہاڑ ' کے نام سے معروف نانگا پربت پر پھنس جانے والی فرانسیسی خاتون کوہ پیما کو ایک ڈرامائی امدادی کارروائی کے نتیجے میں زندہ بچا لیا گیا ہے۔
تاہم اس ریسکیو آپریشن کے دوران ان کے پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ساتھی کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔
واضح رہے کہ کوہ پیما الزبتھ ریوول اور ٹوماس میکیوز جمعے کو نانگا پربت پر سات ہزار چار سو میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔
اس بارے میں مزید پڑھیے
یہ اطلاع ملنے پر پولینڈ سے تعلق رکھنے والی کوہ پیماؤں کی اس ٹیم کے چار ارکان جو اس وقت دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ کے ٹو سر کر رہی تھی اپنی مہم چھوڑ کر پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے نانگا پربت پر پہنچے۔
انھیں ہیلی کاپٹر سے لاپتہ کوہ پیماؤں کے آخری معلوم مقام سے ایک ہزار میٹر نیچے اتارا گیا جہاں چار رکنی ٹیم کے دو ارکان جاروسلا اور تومالا نے کیمپ لگایا جبکہ ڈینس اور ایڈم نے رات کی تاریکی میں پہاڑ پر چڑھ کر الزبتھ اور ٹوماس کی تلاش شروع کی۔
یہ ٹیم رات بھر کی کوشش کے بعد الزبتھ کو زندہ تلاش کرنے میں کامیاب رہی۔
کوہ پیماؤں کی ٹیم نے اتوار کی علی صبح اپنے فیس بک کے صفحے پر اعلان کیا کہ الزبتھ کو تلاش کر لیا گیا ہے تاہم ٹوماس ابھی تک لاپتہ ہیں۔
ٹوماس، الزبتھ سے الگ ہو گئے تھے۔اس سے پہلے موصول ہونے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ٹوماس شدید سردی سے جلد کی تکلیف اور برف کے اندھے پن میں مبتلا ہیں۔
لوڈویک نے فیس بک پر لکھا ' بد قسمتی سے ٹوماس کو بچانا نا ممکن ہے۔'
انھوں نے مزید لکھا 'خراب موسم اور بلندی کی وجہ سے جان بچانے والوں کی زندگی بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔'
انھوں نے کہا 'یہ بہت خوفناک اور تکلیف دہ فیصلہ تھا۔ ہم بہت صدمے میں ہیں۔ ہمارے خیالات ٹومامس کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔ ہم رو رہے ہیں۔'
الزبتھ کے ایک دوست لوڈویک کا جو ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے، کہنا تھا کہ کوہ پیما کھلی ہوا میں ایک یا دو گھنٹے آرام کریں گے جس کے بعد وہ الزبتھ کے ہمراہ پہاڑ سے اترنا شروع کریں گے۔
امید کی جا رہی ہے کہ زندہ بچ جانے والے پانچ کوہ پیماؤں کو اتوار کی رات سکردو سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا جائے گا۔

Tuesday, January 30, 2018

بھارت کے منہ پر ایک اور زور دار طمانچہ : ممبئی حملوں کی اصل حقیقت کیا ہے ؟جرمن صحافی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے اصل رخ دنیا کو دکھا دیا




بھارت کے منہ پر ایک اور زور دار طمانچہ : ممبئی حملوں کی اصل حقیقت کیا ہے ؟جرمن صحافی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے اصل رخ دنیا کو دکھا دیا

 جرمن صحافی ایلیس ڈیوڈسن نے بمبئی حملے کا پول کھولتے ہوئے،حیران کن انکشافات کر ڈالے۔ جرمن صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی حملہ بھارت، اسرائیل اور امریکا کا گٹھ جوڑ تھا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بمبئی میں ہونے والے حملوں کے حوالے سے ہمیشہ بھارت نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔
مگر جرمن صحافی ایلیس ڈیوڈسن کی تحقیقاتی کتاب نے بھارت کے غبارے سے ہوا نکال دی۔حیران کن طور پر یہ کتاب ممبئی حملوں سے متعلق ہوش ربا انکشافات اور حقائق پر مبنی تجزیے پر مشتمل ہے۔یہ کتاب بھارتی پبلشر فروز میڈیا، نیو دہلی نے شائع کی ہے۔جرمن صحافی نے بمبئی حملے کا پول کھولتے ہوئے،حیران کن انکشافات کر ڈالے۔ ممبئی حملوں کے مرکزی فائدہ کار ہندو انتہا پسندو قوم پرست رہے کیوں کہ ان حملوں کے نتیجے میں ہیمنت کرکرے اور دوسرے پولیس افسران کو راستے سے ہٹایا گیا۔انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ نہ صرف بھارت بلکہ امریکا اور اسرائیل کے کاروباری، سیاسی اور فوجی عناصرکو بھی اپنے مقاصد پورے کرنے کےلیے ان حملوں کا فائدہ پہنچا جب کہ صحافی ایلیس ڈیوڈسن اپنی تحقیقات میں اس نتیجے پر بھی پہنچا کہ ممبئی حملوں کا پاکستانی حکومت اور فوج کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔مصنف ایلیس ڈیوڈسن کی تحقیقات کے مطابق ممبئی دہشت گرد حملوں کے حقائق چھپانا بھارتی سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کی نااہلی نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت حقائق میں جان بوجھ کر کی گئی ہیرا پھیری تھی۔اس کیس کی عدالتی کارروائی بھی غیرجانبدار نہیں تھی بلکہ اہم ثبوت اور گواہوں کو نظرانداز کیا گیا۔اس کتاب نے ممبئی حملوں کے
نام پر پاکستان کو دباؤ میں لانے کے امریکا، بھارت اور اسرائیلی گٹھ جوڑ کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔یاد رہے کہ 26نومبر 2008 میں بھارت کے مشہور شہر ممبئی کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں درجنوں شہری ہلاک ہو گئے تھے۔خیال رہے کہ نومبر، 2008ء ممبئی، بھارت میں دہشت گردی کی کاروائیاں، دس کاروائیوں کا تسلسل ہے جن کا آغاز 26 نومبر، 2008ء کو بھارت کےمعاشی دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر ممبئی میں ہوا اور 29 نومبر تک بھی ان دہشت گردوں کا مکمل طور پر قلع قمع نہیں کیا جاسکا۔خبروں کے مطابق ان واقعات میں کم از کم ایک سو پچیانوے (195) افرادبشمول بائیس غیر ملکیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تین سو ستائیس (327) افراد زخمی ہوئے۔دہشت گردی کی آٹھ کاروائیاں ممبئی کے جنوبی حصے میں ہوئیں، جن میں ہجوم کے لحاظ سے مصروف ترین چھتر پتی شیواجی ٹرمینس نامی ریلوے اسٹیشن، دو فائیو اسٹار ہوٹل جن میں مشہورِ زمانہ اوبرائے ٹرائیڈینٹ اور ممبئی گیٹ وے کے نزدیک واقع تاج محل پیلیس اینڈ ٹاورز شامل ہیں، لیوپولڈ کیفے جو سیاحت کے لئے ایک معروف ریسٹورنٹ ہے، کاما اسپتال، یہودیوں کے مرکز نریمان ہاؤس، میٹرو ایڈلبس مووی تھیٹر اور پولیس ہیڈ کوارٹرز، جہاں پولیس کے تین کلیدی منصب دار بشمول انسدادِ دہشت گردی کے سربراہ، کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ دہشت گردی کا نواں واقعہ ولے پارلےمیں ہوائی اڈے کے قریب ایک ٹیکسی میں بم دھماکا تھا۔

بریکنگ نیوز : جہانگیر ترین کی نااہلی سے بھی بری خبر ، عمران خان گہرے صدمے سے دوچار

بریکنگ نیوز : جہانگیر ترین کی نااہلی سے بھی بری خبر ، عمران خان گہرے صدمے سے دوچار

 اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا تھاجس میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ الیکشن کمیشن کو کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ جمعہ کو درخواست
پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے درخواست پر خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے مختصر فیصلہ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی سماعت کا مکمل اختیار ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ کے قتل میں ملوث راؤ انوار کے پیچھے سیاست دان ہیں جو اس سے قتل کرواتے ہیں۔ کراچی میں نقیب اللہ کے تعزیتی کیمپ میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نقیب اللہ کے ساتھ ظلم ہوا ہے، مجھے پتہ چلا ہے کہ پہلے بھی علاقے میں ایسے جعلی پولیس مقابلے ہوتے رہے ہیں، راؤ انوار جیسے قاتلوں کو کڑی سزا دینی چاہیے، اس کے پیچھے سیاست دان ہیں جو اس سے قتل اور عوام پر ظلم کراتے ہیں، راؤ انوار کے خلاف سب کچھ سامنے آچکا ہے، اب اس کی پشت پناہی کرنے والوں کو سامنے لانا چاہیے۔ چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس کو سیاست دانوں نے خود تباہ کیا ہے، خیبرپختونخوا میں پولیس غیر سیاسی ہے، ہمیں اس نظام کو تبدیل کرنا ہوگا، جب قوم کی حفاظت کرنے والے ہی جرم کرنا شروع کردیں تو اس کا مطلب ہے کہ معاشرے میں بہت بڑی خرابی ہے، اس لئے ہماری جنگ اس نظام کے خلاف ہے، راؤ انوار پولیس کی وردی میں ایک قاتل ہے جس نے 440 بے گناہ لوگوں کو مقابلے میں قتل کیا، اس کو سخت سزا ملنی چاہیے

سام سنگ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر: گلیکسی ایس 9 کب متعارف کروایا جارہا ہے؟ تاریخ کا اعلان کردیا


سام سنگ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر: گلیکسی ایس 9 کب متعارف کروایا جارہا ہے؟ تاریخ کا اعلان کردیا
کمپنی سام سنگ اپنا نیا گلیکسی ایس 9 فلیگ شپ اسمارٹ فون ممکنہ طور پر فروری میں متعارف کرائے گی۔امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سام سنگ موبائل کے چیف ڈی جے کوہ نے بتایا کہ سام سنگ ایس 9 آئندہ ماہ فروری میں متعارف کیا جائے گا۔اس حوالے سے
حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن ممکنہ طور پر اسے 26 فروری کو لانچ کیا جائے گا۔ سام سنگ ایس 9 کے ساتھ سام سنگ ایس پلس بھی لانچ کیا جائے گا جو سام سنگ 8 اور 8 پلس کا اَپ ڈیٹڈ ورژن ہوسکتا ہے۔ممکنہ طور پر سام سنگ ایس 9 کی اسکرین 5.8 اور سام سنگ ایس 9 پلس کی اسکرین 6.2 انچز ہوگی۔ سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون ماڈلز میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 6 جی بی تک ریم ہوگی۔سربراہ ڈی جے کوہ نے یقین دہانی کروائی کہ گلیکسی ایس 9 اگلے ماہ اسپین میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔اس فون کی قیمت ممکنہ طور پر ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی، جو گلیکسی نوٹ 8 سے بھی مہنگا اسمارٹ فون ثابت ہوگا۔ ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سمارٹ فون کے معروف میسنجر میں گروپ چیٹنگ کے دوران آپ میسجز محفوظ نہیں۔ یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔روہر یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ واٹس ایپ پر ٹیکسٹ، تصاویر یا ویڈیوز وغیرہ پر مبنی پیغامات صرف بھیجنے یا موصول کرنے والا ہی دیکھ سکتا ہے، مگر اس نظام میں بہت بڑا خلاءموجود ہے اور واٹس ایپ کے کسی سرور پر کنٹرول رکھنے والا ہر فرد معمولی کوشش سے پرائیویٹ گروپ چیٹ کو پڑھ سکتا ہے۔

Monday, January 29, 2018

انا للہ وانا الیہ راجعون لاکھوں پاکستانیوں کے دل میں بسنے والے پاکستان کے معروف صحافی سہیل وڑائچ کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

انا للہ وانا الیہ راجعون لاکھوں پاکستانیوں کے دل میں بسنے والے پاکستان کے معروف 

صحافی سہیل وڑائچ کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

معروف صحافی ، اینکر سہیل وڑائچ کے چچا چوہدری ارشد محمود وڑائچ بقضائے الہی انتقال کرگئے ، جنازہ دوپہر 1 بجے 5جے ماڈل ٹاون لاہور میں ہوگا ۔سہیل ضیا بٹ چیئرمین عام عوام پارٹی ، منیر خان ، فرحت عباس شاہ سمیت دیگر احباب افسوس کے لیے ریائیش گاہ پر پہنچ گئے ۔سلام اآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ، اینکر سہیل وڑائچ کے چچا چوہدری ارشد محمود وڑائچ بقضائے الہی انتقال کرگئے ،
جنازہ دوپہر 1 بجے 5جے ماڈل ٹاون لاہور میں ہوگا ۔سہیل ضیا بٹ چیئرمین عام عوام پارٹی ، منیر خان ، فرحت عباس شاہ سمیت دیگر احباب افسوس کے لیے ریائیش گاہ پر پہنچ گئے ۔

اناللہ وانا الیہ راجعون : سابق کرکٹر کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

اناللہ وانا الیہ راجعون : سابق کرکٹر کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کی والدہ گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی نمازہ جنازہ ڈبل ڈی ڈیفنس میں ادا کی گئی اور ان کو ڈیفنس کے ہی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ سابق کرکٹرز نے عاقب جاوید کی
والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ جبکہ دوسری جانب پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض کے والد کا قطر کے انٹرنیشنل ائر پورٹ، دوہا میں ٹرانزٹ کے دوران انتقال ہو گیا، سکندر ریاض پچھلے کئی برس سے دمہ کے مرض کا جرمنی میں علاج کرا رہے تھے،اس سلسلہ میں سال میں ایک بار جرمنی تشریف لاتے، جرمنی آئے اور ڈاکٹروں سے ملاقاتیں کیں، فرینکفرٹ سے وہ قطر ائر لائن کی فلائٹ سے روانہ ہوئے، انہیں دوہا ائرپورٹ پر ٹرانزٹ میں مختصر قیام کے بعد پاکستان روانہ ہونا تھا، اسی ٹرانزٹ کے وقفہ میں ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جو بگڑتی چلی گئی، انہیں دوہا کے اسپتال میں لے جایا گیا، ڈاکٹروں کی انتھک محنت بھی ان کی جان نہ بچا سکی۔ نمائندہ جنگ جرمنی سے ان کے قریبی دوست پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر وجیہ الحسن جعفری نے انتہائی گلوگیر لہجہ میں بتایا کہ سکندر ریاض کے لیور نے مکمل طور پر کام کرنا چھوڑ دیا تھا، سکندر ہفتہ کے روز4بجے سہ پہر کی فلائٹ سے روانہ ہوئے، اتوار دوہا ائر پورٹ پر پہنچے تو ان کی طبیعت خراب ہو گئی، قطر میں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی کوششیں کیں، ان کے صاحبزادے وہاب ریاض بھی پہنچ گئے مگر سکندر ریاض جانبر نہ ہو سکےاور وفات پا گئے۔ جرمنی میں سکندر ریاض کے دوستوں کی بڑی تعداد سوگوار ہے، ان کے دوستوں میں بلجیت سنگھ، منظور شاہ، سرفراز احمد اور دیگر شامل ہیں۔شیخ سکند ر کے انتقال پرپاکستا ن کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان، نجم سیٹھی، سبحان احمد، ٹیسٹ کرکٹرز شاہد آفریدی، سرفراز احمد، معین خان، مصباح الحق، احمد شہزاد، وسیم اکرم، وقار یونس، اسد شفیق، اظہر محمود، سہیل تنویر، کامران اکمل، عمر گل، اظہر علی اور دیگر نےاظہار تعزیت کیا۔

واٹس ایپ کو اب موبائل فون میں استعمال نہیں کیا جاسکے گا،صارفین کے لئے تشویشناک خبر منظر عام پر آگئی

واٹس ایپ کو اب موبائل فون میں استعمال نہیں کیا جاسکے گا،صارفین کے لئے تشویشناک خبر منظر عام پر آگئی













 اگر تو آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ دنیا بھر میں لاکھوں صارفین اس ماہ کے آخر میں اس ایپ کو استعمال کرنے سے محروم ہوجائیں گے۔جی ہاں واٹس ایپ اب متعدد فونز میں کام نہیں کرسکے گی،کیونکہ دنیا کے مقبول ترین میسنجر نے ایسی ڈیوائسز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے واٹس ایپ نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا تاہم اسے التوا میں ڈال دیا تھا۔واٹس ایپ کے مطابق 31 دسمبر 2017 میں بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10 اور ونڈوز 8.0 اور اس سے پہلے کی ڈیوائسز میں واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردی جائے گی، جس کے بعد ان پر اس چیٹ ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ یہ سپورٹ گزشتہ سال دسمبر میں ختم ہونی تھی مگر پہلے اسے جون اور پھر دسمبر 2017 تک کے لیے التواءمیں ڈال دیا گیا۔اسی طرح نوکیا ایس 40 میں واٹس ایپ کا استعمال 31 دسمبر 2018 تک ختم کردی جائے گی، جبکہ اینڈرائیڈ ورژن 2.3.7 اور اس سے پہلے کے فون میں یہ سپورٹ یکم فروری 2020 تک ختم کردی جائے گی۔واٹس ایپ کے مطابق چونکہ ہم اب ان پلیٹ فارمز کو زیادہ متحرک طریقے سے ڈویلپ نہیں کررہے، تو کچھ فیچرز کسی بھی وقت کام کرنا بند کرسکتے ہیں۔واٹس ایپ کے اس فیصلے سے بلیک بیری کا ہر فون متاثر ہوگا چاہے اس میں نیا بلیک بیری 10 سسٹم ہی کیوں نہ موجود ہو اسی طرح ونڈوز 8.0 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پرجو فون چل رہا ہوگا اس پر بھی واٹس ایپ کی سپورٹ ختم ہوجائے گی۔ان تمام ڈیوائسز کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے اور اس فیصلے سے وہ ضرور متاثر ہوں گے۔گزشتہ سال واٹس ایپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگرچہ یہ موبائل ڈیوائسز ہماری کامیابی کا اہم حصہ ہیں مگر ان فونز میں ایسی خوبیاں نہیں جو ہماری ایپ کے فیچرز کو مستقبل میں توسیع دے سکیں۔واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ یہ فونز استعمال کرنے والے صارفین سال کے ختم ہونے سے قبل نئی ڈیوائسز پر منتقل ہوجائیں۔بیان کے مطابق یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت مشکل تھا مگر لوگوں کو اپنے دوستوں سے رابطوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری تھا۔کمپنی کے بقول اس فیصلے سے سروس میں مزید سیکیورٹی ٹولز اور نئے فیچرز کا اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

Ali Zafar Song For PSL 2018

۔
’دل سے جان لگا دے‘ اس گانے کی کمپوزیشن، پروڈکشن اور گلوکاری تینوں علی ظفر نے کی جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ گانا خود تحریر بھی کیا۔
تین منٹ دورانیے کی اس میوزک ویڈیو میں خوب آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جبکہ شعیب ملک، رمیز راجا، احمد شہزاد، شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی بھی جلوہ گر ہوئے

Sunday, January 28, 2018

نقیب اللہ قتل کیس: پاک فوج میدان میں آ گئی ، ایسا اعلان کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا

نقیب اللہ قتل کیس: پاک فوج میدان میں آ گئی ، ایسا اعلان کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا


نقیب اللہ قتل کیس: پاک فوج میدان میں آ گئی ، ایسا اعلان کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا
 کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اور وزیرستان میں نقیب کے مکان کی تعمیر کی ذمے داری پاک فوج نے لے لی ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے چگملائی میں محسود اور برکی قبائل کا پاک آرمی کے نمائندوں کے ساتھ گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔
جرگے کے سربراہ ملک مسعود احمد نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق نقیب اللہ محسود کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اور اس کے مکان کی تعمیر کی ذمے داری پاک فوج نے لے لی ہے۔ جرگے میں جی سی او وانا کے قائم مقام انچارج بریگیڈیئرعرفان احمد اور پولیٹیکل ایجنٹ اشفاق احمد، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد نائب الدین داوڑ اور اے پی او اخلاق احمد، محسود اور برکی قبائل کے رہنما شریک ہوئے۔جرگہ عمائدین نے کہا ہے کہ پاک فوج نےعلاقے سے بارودی سرنگوں کا خاتمہ کیا ہے اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد معاوضہ دیا جائے گا۔27 جنوری کو چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی سندھ کو تین دن میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا تاہم اب تک راؤ انوار کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ ادھر آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے بھی راؤ انوار کی گرفتاری میں مدد کے لیے حساس اداروں کو خط لکھ دیا ہے اور تعاون کی درخواست کی ہے۔
آئی جی سندھ نے کی جانب سے حساس اداروں کو ارسال کیے گئے خط میں راؤ انوار کی دبئی فرار کی کوشش کا بھی ذکر ہے۔کراچی میں نقیب اللہ قتل کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر عمران خان نے کہا ہے کہ راؤ انوار کے پیچھے سیاست دان ہیں، ان کی پشت پناہی کرنے والوں تک بھی پہنچنا ہوگا۔رواں ماہ 13 جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔ بعدازاں 27 سالہ نوجوان نقیب محسود کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کی تصاویر اور فنکارانہ مصروفیات کے باعث سوشل میڈیا پر خوب لے دے ہوئی اور پاکستانی میڈیا نے بھی اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس معاملے پر آواز اٹھائی اور وزیر داخلہ سندھ کو انکوائری کا حکم دیا۔تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں راؤ انوار کو معطل کرنے کی سفارش کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا کر نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا، جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی اس معاملے کا از خود نوٹس لے لیا۔

Saturday, January 27, 2018

ایک بار پھر پولیس فورس کی وردی تبدل، وردی کا رنگ اور ڈیزائن بارے زبردسب خبر آگئی

ایک بار پھر پولیس فورس کی وردی تبدل، وردی کا رنگ اور ڈیزائن بارے زبردسب خبر آگئی   
پیروفورس کے نئے یونیفارم کا رنگ اور ڈیزائن فائنل کرلیا گیا ۔آئی جی پنجاب عارف نواز نے نئی وردی کی منظوری دے دی۔ یونیفارم نیوی بلیو پینٹ اور سر مئی رنگ کی    شرٹ کی منظوری دے دی۔ 

پیروفورس کی نئی یونیفارم ترک پولیس ک طرز پہ تیار کیا گیا ہےاور اس کو جلد پیرو فورس کے حوالے کیا جائے گا۔

روہ خوبصورت ممالک جہاں پاکستانی روپے کی قیمت بہت زیادہ ہے، پاکستانی ایک وپے کی قیمت 216 روپے تک،

روہ خوبصورت ممالک جہاں پاکستانی روپے کی قیمت بہت زیادہ ہے، 

پاکستانی ایک وپے کی قیمت 216 روپے تک، 

دنیا میں ایسا ملک جہاں پاکستانی روپے کو ڈالر سمجھا جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں کافی کمزور ہے ، کچھ ملکوں میں ہمارے پاکستانی روپے کی قیمت بہت زیادہ ہے، یہاں تک کہ پاکستانیایک روپیہ یہاں کے 216 روپے کے برابر ہے، ویت نام میں پاکستانی روپے کی قیمت 216 ویت نامی ڈونگے کے برابر ہے، چائنا کے ساتھ اچھے تعلقات کی و
پاکستان اور ویت نام کے تعلق کچھ اچھے نہ تھے لیکن اب تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے، اگر آپ ویت کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو یہ سفر آپ کے لیے نہ صرف یادگار رہے گا بلکہ نہایت سستا بھی پڑے گا، دوسرے نمبر پر انڈونیشیا ہے جہاں پر پاکستانی روپے کی قیمت 126 روپے انڈونیشین روپے کے برابر ہے، انڈونیشیا ایک مسلمان ملک ہے اس کا اس کا ہے اس کا دارالحکومت جکارتہ ہے اور یہاں پاکستانیوں کو جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہاں پر دنیا کے سب سے زیادہ جزائر پائے جاتے ہیں ان جزائر کی تعداد 14 ہزارسے بھی زیادہ ہے، تیسرے نمبر پر پیراگوئے ہے جہاں پاکستانی روپیہ ان کے 53 پیراگوئین کے برابر ہے، چوتھے نمبر پر منگولیا ہے جہاں پاکستانی روپے کی قیمت ان کے 23 روپے کے برابر ہے یہ ملک چین اور اور روس کے درمیان واقع ہے، پانچویں نمبر پر کوسٹ ریکا ہے جہاں پاکستانی روپے کی قیمت وہاں کے 5 روپے کے برابر ہے

چیئرمین نیب نے جو کہا سچ کر دکھایا ،ایسا کام شرو ع کر دیا کہ خوف سے سیاست دانوں کی ٹانگیں کانپے لگیں

چیئرمین نیب نے جو کہا سچ کر دکھایا ،ایسا کام شرو ع کر دیا کہ خوف سے سیاست دانوں کی ٹانگیں کانپے لگیں

نیب نے اپنے گھر کی صفائی شروع کردی ہے اور ڈی جیز سمیت کئی افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ایک سینئر افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ یہ صرف اقدامات ہیں اور اسے حتمی نہ سمجھا جائے ،تحقیقات کے بعد سچ سامنے آئے گا،
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے ادارے میں سے گندے انڈوں کی صفائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کرپشن ،اختیارات کا غلط استعمال ،غیر قانونی تقرریوں اور جعلی ڈگری الزامات کا سامنا کرنے والے ڈائریکٹر جنرلز سمیت کئی افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ۔نیب میں معتبر ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ نیب کو اپنا گھر صاف کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اربوں روپے کی کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے افسران دیگرپاکستانیوں کی نسبت تحقیقات کیلئے ذمہ دار ہیں،چیئرمین نیب نے راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنر ل ناصر اقبال کیخلاف انکوائری کا حکم دیا ہے ،ان پر میڈیا کو خبر لیک کرنے جونیئر افسربلال پنوں کو حراست میں لینے کا الزام ہے ۔نیب راولپنڈی کے ڈی جی پر وزارت تجارت سے متعلق ہائوسنگ کے گھپلے کا بھی الزام ہے ،مذکورہ ڈی جی ایف بی آر سے ڈیپوٹیشن پر نیب میں آئے تھے اور کہا جاتا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے سیکریٹری کے قریبی ہیں ۔ڈی جی ہیومن ریسورس نیب شکیل ملک بھی نیب میں کرپشن کا سامنا کررہے ہیں ،ان کا تعلق سیکریٹریٹ گروپ سے ہے اور وہ نیب میں ڈیپوٹیشن پر تھے ۔دوسری طرف سپریم کورٹ نے بھی ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے ،
ان پر غیر قانونی تقرری کا الزام ہے ۔ایک درخواست گزار نے سوال اُٹھایا تھا کہ ڈی جی نیب لاہور کو ڈگری 2002 میں جاری کی گئی اور اس پر کیلبری فونٹ ہے لیکن کیلبری فونٹ تو 2007 میں متعارف کرایا گیا تھا ،مذکورہ ڈی جی کا دعوی ہے کہ ان کی ڈگری ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ہے ۔نیب نے 4 ڈی جیز سمیت 100 سے زائد افسران کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا ۔کمیٹی سفارشات پر عدالت نے کہا تھا کہ ڈی جی لاہور برہان علی،ڈی جی کوئٹہ طارق محمود،ڈی جی کراچی شبیر احمداور ڈی جی اویرنیس وپریوینشن عالیہ راشد کی تقرریاں غیر قانونی تھیں ،نیب میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں عرفان منگی کا معاملہ ایپکس عدالت کو ریفر کیا تھا ۔چیئرمین نے مبینہ طور پر ڈائریکٹر نیب کرنل (ر)محمد جاویدکی اسلام آباد میں ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں مداخلت کا بھی نوٹس لیا ،وزارت تجارت کے ملازمین ،کوآپریٹنگ ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر رانا غلام فریدنے نیب سربراہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک خط لکھا تھا اور اس میں ڈی جی ایچ آر کی مداخلت کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی ۔

Friday, January 26, 2018

مسلم لیگ ن کا ایک بار پھر سیاسی طاقت کا مظاہرہ۔۔ تحریکِ انصاف کے کھلاڑیوں کے لیے تشویش ناک خبر آ گئی



مسلم لیگ ن کا ایک بار پھر سیاسی طاقت کا مظاہرہ۔۔ تحریکِ انصاف کے کھلاڑیوں کے لیے تشویش ناک خبر آ گئی



 پاکستان مسلم لیگ ن آج جڑانوالہ میں عوامی جلسہ منعقد کر رہی ہے۔ جلسے سے نواز شریف کارکنوں کا خون گرمائیں گے جبکہ مریم نواز پہلی بار فیصل آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گی۔پاکستان مسلم لیگ ن صنعتی شہر فیصل آبادکی تحصیل جڑانوالہ میں آج سیاسی پنڈال سجارہی ہے۔
جلسہ کے لیے جناح گراؤنڈ میں 120فٹ لمبا اور 10فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے دو خصوصی راستے بنائے گئے ہیں۔فیصل آباد کی سڑکوں اور شاہراؤں کو خیر مقدمی بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز کا خطاب سننے کے لئے کارکنان پرجوش ہیں۔چیئرمین یونین کونسل طاہر محمود نواز شریف کو سونے کا شیر اور مریم نواز کے لئےخصوصی شال کا تحفہ دینے کے خواہشمند ہیں تو کوئی مریم نواز کے لئے شال کا تحفہ تیار کر رہا ہے۔جلسے کی تیاریوں کے دوران مرکزی قائدین بھی جلسہ گاہ میں موجود رہے اور اپنی نگرانی میں انتظامات کو حتمی شکل دی، رہنماؤں نے دعویٰ کیاہےکہ یہ ایک یادگار جلسہ ہوگا ۔نوازلیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو یقین ہے کہ جڑانوالہ جلسے میں عوام کی ایک بڑی تعداد شرکت کرکے نواز شریف کی عوامی مقبولیت کا ثبوت دے گی۔ الیکشن سے قبل سیاسی جماعتیں عوام میں آنے کے لیے نت نئے راستےتلاش کر رہی ہے اور اب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوام سے فوری اور بروقت رابطہ قائم رکھنے اور گورننس سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لیے موبائل ایپ اور ویب سائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ہر بھیجے گئے
اپنے پیغام میں مریم نواز نے بتایا ہے کہ 26 دسمبر کو ہونے والے سوشل میڈیا کنونش میں مسلم لیگ )ن( کی پہلی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کا اجراٗ کیا جائے گاانہوں نے مزید بتایا کہ اس موبائل ایپ کانام عوامی رابطہ رکھا گیا ہے جس سے انٹرنیٹ کے صارفین فوری طور پر مرکزی قائدین سے جڑ جائیں گے اور اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے بھی رجوع کریں گے جس سے حکومت کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔گو مسلم لیگ (ن) کو قائم ہوئے تین دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن اس کے باوجود انٹرنیٹ صارفین تک رسائی کے لیے کوئی ذریعہ نہیں تھا تاہم تحریک انصاف کے متحرک سوشل میڈیا کے مقابلے میں 2013 کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی اس میڈیا کا انتخاب کیاتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر ویب سائت اور موبائل ایپ کے اجراٗ کا فیصلہ کیا ہے اور اب دیکھنا یہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم قائدین کی توقعات پر پورا اتر پائے گئی یا نہیں ؟دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہی آگے بڑھے گی، بروقت انتخابات اور ووٹ کی طاقت اور تقدس کے ذریعے نیا پاکستان بنائیں گے

 

پاکستانی اداکارہ و ماڈل متھیرا نے اپنی طلاق سے متعلق بالآخر خاموشی توڑ دی،

پاکستانی اداکارہ و ماڈل متھیرا نے اپنی طلاق سے متعلق بالآخر خاموشی توڑ دی،
 پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل متھیرا نے اپنی طلاق سے متعلق میڈیا میں جاری خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کسی بھی ادارے سے کوئی بات نہیں کی۔خیال رہے کہ متھیرا سے متعلق متعدد ٹی وی چینلز، ویب سائٹس اوربلاگرز نے اپنی خبروں میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا
کہ انہوں نے اداکارہ سے بات کی ہے، جنہوں نے اپنی طلاق کی تصدیق کردی۔ان خبروں میں اداکارہ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ متھیرا نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔تاہم ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے متھیرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی نجی زندگی کےحوالے سے کسی بھی میڈیا سے کوئی بات نہیں کی، یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔متھیرا نے جھوٹی خبریں چلانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سن کر حیران رہ گئیں کہ لوگوں نے خبروں میں اس بات کا دعویٰ کیا کہ انہوں نے اداکارہ سے گفتگو کی ہے۔انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال کیا جائے، اپنے لائیک یا ریٹنگ بڑھانے کے لیے یہ سب کچھ نہ کیا جائے، انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے۔ کل کی خبر گردش کر رہی تھی کہ اداکارہ متیرا کو طلاق ہوگئی، ذرائع کے مطابق اداکارہ متھیرا اور ان کے شوہر کے درمیان کچھ عرصہ سے اختلافات چل رہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے, اس کا اعلان انہوں نے خود کیا ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے 4 سال قبل گلوکار فلنٹ جے سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
مقامی اخبارات کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات کی خبریں آرہی تھیں جبکہ بعض افرا دکا دعویٰ تھا کہ ان کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن دو ماہ قبل جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے نہ صرف طلاق کی تردید کی بلکہ یہ بھی کہا کہ میں دوبارہ ماں بننے والی ہوں، لیکن اب گزشتہ روز متھیرا نے خود طلاق کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں متھیرا نے سوشل میڈیا پر بھی باقاعدہ پیغام تحریر کیا اور اپنےسابق شوہر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ جاناں ملک نے اپنے شوہر گلوکار نعمان جاوید سے باہمی مشاورت سے طلاق ہونے کے بعد گزشتہ روز قلعہ گوجر سنگھ یونین کونسل میں اپنے وکیل کے ہمراہ تحریری بیان جمع کروادیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ یونین کونسل کی طرف سے نعمان جاوید کو جواب داخل کرنے کے چندروز پہلے نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن وہ جواب دینے نہیں آئے بلکہ اس سلسلہ میں انھوں نے اپنے والد کو بھجوایا۔ جب اس حوالے سے جاناں ملک سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ نعمان اورمیرے درمیان باہمی رضامندی کے بعد طلاق ہوئی اوراس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کے خلاف کسی طرح کے بیانات بھی نہیں دیے۔ میری نیک تمنائیں نعمان کے ساتھ ہیں، جہاں تک بات دوبارہ صلح کرنے کی ہے تواس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہمارے درمیان طلاق ہوچکی ہے اوراب کاغذی کارروائی اوراس کے مکمل ہونے کا وقت باقی ہے۔ میں نے طلاق کے بعد اپنی فنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اورمختلف پروجیکٹس میں کام کررہی ہوں۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ نعمان جاوید طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے کے بعد اب صلح کے لیے مسلسل کوششیں کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے قریبی دوست بھی کوشاں ہیں، لیکن جاناں ملک کی جانب سے مثبت رسپانس نہیں مل رہا۔

حج 2018 کی آج ہونے والی قرعہ اندازی سے متعلق تفصیلات آ گئیں

حج 2018 بمطابق 1439 ہجری کے سلسلے میں آج ہونیوالی حج درخوستوں کی قرعہ اندازی کو وزارتِ مذہبی امور نے عدالتی فیصلے تک موخر کردیا۔سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے گزشتہ روز (25 جنوری کو) ایک درخواست گزار کی اپیل پر حج قرعہ اندازی کو روکنے کے لیے حکم امتناع جاری کرتے
ہوئے ہدایت کی تھی کہ اس درخواست کی سماعت ہونے تک قرعہ اندازی نہ کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع پر وزارت مذہبی امور کا اہم اجلاس وفاقی وزیر سردارمحمد یوسف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اور وزارت کے حکام نے حکم امتناع کا قانونی جائزہ لیا جس کے بعد وزارتِ مذہبی امور نے آج (26 جنوری کو) ہونے والی حج قرعہ اندازی کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے بعد حج قرعہ اندازی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔قبلِ ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے دو ججز نے الگ الگ فیصلے دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ حج کے تمام معاملات بروقت مکمل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے حج آپریشن میں تاخیر ہوسکتی ہے، اور اگر ایسا ہوا تو اس کی ذمہ داری ان پر ہی ہوگی جو اس کا باعث بنیں گے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ وہ حج معاہدے پر دستخط کے لیے سعودی عرب جائیں گے
اور حج معاہدہ جلد طے ہوجائے گا۔خیال رہے کہ رواں سال 1439 ہجری میں حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حج درخواست گزاروں کی آج وزارتِ مذہبی امور میں شام 4 بجے قرعہ اندازی ہونا تھی۔حج قرعہ اندازی روکنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناعواضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ میں ایک شہری کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی تھی جس میں اس نے ایک حج کے بعد دوبارہ حج کرنے پر پابندی کو چیلینج کیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نئی پالیسی میں دوبارہ حج ادا کرنے پر پابندی غیر شرعی ہے۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے درخواست گزار کے اپیل پر حج قرعہ اندازی کو روکنے کے لیے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ اس درخواست کی سماعت ہونے تک قرعہ اندازی نہ کی جائے۔درخواست گزار کے وکیل محمد علی نے بتایا تھا کہ عدالت عالیہ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حج قرعہ اندازی مؤخر کرنے وزارت مذہبی امور کو خط ارسال کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ تمام بینکوں کو حج کی قرعہ اندازی مؤخر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔بعدِ ازاں سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے اس پٹیشن کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی تھی۔

حضور اکرم (ﷺ) نے فرمایا: جب لوگ جنت میں جا رہے ہوں گے تو اویس قرنی کو جنت کے دروازے پر روک لیا جائے گا ۔۔ حضرت اویس قرنی کون ہیں؟ پڑھیے ایمان تازہ کر دینے والی خبر

 حضور اکرم (ﷺ) نے فرمایا: جب لوگ جنت میں جا رہے ہوں گے تو اویس قرنی کو جنت کے دروازے پر روک لیا جائے گا ۔۔ حضرت اویس قرنی کون ہیں؟ پڑھیے ایمان تازہ کر دینے والی خبر
ﺣﻀﻮﺭﺍﮐﺮﻡ ‏( ﺻﻠﯽ ﷲ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ‏) ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺟﺐ ﻟﻮﮒ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺭﮨﮯ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﺍﻭﯾﺲ ﻗﺮﻧﯽ ﮐﻮ ﺟﻨﺖ ﮐﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﭘﺮﺭﻭﮎ ﻟﯿﺎﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻭﯾﺲ ﻗﺮﻧﯽ ﮐﻮﻥ ﮨﯿﮟ ۔ ﺍﻭﯾﺲ ﻧﺎﻡ ﮨﮯ ﻋﺎﻣﺮﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﺮﺍﺩﻗﺒﻠﮧ ﮨﮯ ﻗﺮﻥ ﺍﻧﮑﯽ ﺷﺎﺥ ﮨﮯ ﺍﻭﺭﯾﻤﻦ ﺍﻧﮑﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮦ ﺗﮭﯽ ۔ ﺣﻀﺮﺕ ﻧﮯ ﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﺣﺪﺩﺭﺟﮧ ﺧﺪﻣﺖ ﮐﯽ ۔
ﻭﮦ ﺍٓﺳﻤﺎﻧﻮﮞ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﯽ ﺍﻭﯾﺲ ﻗﺮﻧﯽ ﺣﻀﻮﺭﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺳﮑﮯ۔ ﺟﺒﺮﺋﯿﻞ ﺍٓﺳﻤﺎﻥ ﺳﮯ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺍﻭﺭﺍﻧﮑﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﻮﺣﻀﻮﺭﻧﮯ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎ ﭼﻮﻧﮑﮧ ﺣﻀﻮﺭﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍٓﺋﻨﺪﮦ ﺍٓﻧﯿﻮﺍﻟﯽ ﻧﺴﻠﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺎﺋﻮﮞ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﮐﯿﺴﺎﺳﻠﻮﮎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺋﻞ ﻧﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﯿﺎ ﯾﺎﺭﺳﻮﻝ ﷲ ‏( ﺻﻠﯽ ﷲ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ‏) ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮐﺐ ﺍٓﺋﮯ ﮔﯽ ﺗﻮﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎﻣﺠﮭﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺐ ﺍٓﺋﮯ ﮔﯽ ﺗﻮﺳﺎﺋﻞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﺸﺎﻧﯽ ﺗﻮﺑﺘﺎﺩﯾﮟ ﺗﻮﺍٓﭖ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎﺟﺐ ﺍﻭﻻﺩﺍﭘﻨﯽ ﻣﺎﮞ ﮐﻮﺫﻟﯿﻞ ﮐﺮﮮ ﮔﯽ ﺗﻮﻗﯿﺎﻣﺖ ﺍٓﺋﮯ ﮔﯽ۔ ﺣﻀﻮﺭ ‏( ﺻﻠﯽ ﷲ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢﷲ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ‏) ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ‏( ﺭﺿﯽ ﷲ ﻋﻨﮧ ‏) ﺍﻭﺭﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ ‏( ﺭﺿﯽ ﷲ ﻋﻨﮧ ‏) ﺳﮯ ﮐﮩﺎﮐﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﮨﻮﮔﺎ ﺟﺲ ﮐﺎﻧﺎﻡ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﻭﯾﺲ ﺑﻦ ﻋﺎﻣﺮ ﺩﺭﻣﯿﺎﻧﮧ ﻗﺪ ﺭﻧﮓ ﮐﺎﻻ ﺟﺴﻢ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺳﻔﯿﺪ ﺩﺍﻍ ﺣﻀﻮﺭ ‏( ﺻﻠﯽ ﷲ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ‏) ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﺎﺣﻠﯿﮧ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯿﺎﺟﺴﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ﻭﮦ ﺍٓﺋﮯ ﮔﺎﺟﺐ ﻭﮦ ﺍٓﺋﮯ ﺗﻮ ﺗﻢ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺩﻋﺎ ﮐﺮﺍﻧﯽ ﮨﮯ۔ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ‏( ﺭﺿﯽ ﷲ ﻋﻨﮧ ‏) ﺍﻭﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ ‏( ﺭﺿﯽ ﷲ ﻋﻨﮧ ‏) ﮐﻮﺍﻭﯾﺲ ﻗﺮﻧﯽ ﮐﯽ ﺩﻋﺎﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ۔ ﯾﮧ ﺍﻣﺖ ﮐﻮ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﭘﮩﻨﭽﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﺎﮞ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﻣﻘﺎﻡ ﮨﮯﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ‏( ﺭﺿﯽ ﷲ ﻋﻨﮧ ‏) ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﭼﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﺣﻀﻮﺭ ‏( ﺻﻠﯽ ﷲ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ‏) ﮐﯿﺎﮐﮩﮧ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺍﻭﯾﺲ ﺳﮯ ﺩﻋﺎ ﮐﺮﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺣﻀﻮ ‏( ﺻﻠﯽ ﷲ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ‏) ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﻋﻤﺮ،ﻋﻠﯽ ﺍﻭﯾﺲ ﻧﮯ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮐﯽ ﮨﮯ
ﺟﺐ ﻭﮦ ﮨﺎﺗﮫ ﺍﭨﮭﺎﺗﺎﮨﮯ ﺗﻮﷲ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﮐﻮ ﺧﺎﻟﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﮯ ﺩﯾﺘﺎ۔ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ‏( ﺭﺿﯽ ﷲ ﻋﻨﮧ ‏) ﺩﺱ ﺳﺎﻝ ﺧﻠﯿﻔﮧ ﺭﮨﮯ ﺩﺱ ﺳﺎﻝ ﺣﺞ ﮐﯿﺎﻟﯿﮑﻦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﯾﺲ ﻧﮧ ﻣﻠﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺳﺎﺭﮮﺣﺎﺟﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﮐﭩﮭﺎ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺗﻤﺎﻡ ﺣﺎﺟﯽ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮﺟﺎﻭ ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺣﮑﻢ ﭘﺮﺗﻤﺎﻡ ﺣﺎﺟﯽ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﭘﮭﺮ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺳﺐ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﻭ ﺻﺮﻑ ﯾﻤﻦ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﺭﮨﻮ ﺗﻮ ﺳﺐ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﻤﻦ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﺭﮨﮯ ﭘﮭﺮﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﯾﻤﻦ ﻭﺍﻟﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﻭ ﺻﺮ ﻑ ﻣﺮﺍﺩ ﻗﺒﯿﻠﮧ ﮐﮭﮍﺍ ﺭﮨﮯ ﭘﮭﺮﮐﮩﺎ ﻣﺮﺍﺩ ﻭﺍﻟﮯ ﺳﺐ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﻭ ﺻﺮﻑ ﻗﺮﻥ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﺭﮨﻮ ﺗﻮ ﻣﺮﺍﺩ ﻗﺒﯿﻠﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﺌﮯ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﺍٓﺩﻣﯽ ﺑﭽﺎﺍﻭﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻗﺮﻧﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮐﮧ ﮨﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﻗﺮﻧﯽ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﻭﯾﺲ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮐﮧ ﮨﺎﮞ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﮐﺎﺑﯿﭩﺎﮨﮯ ﻣﯿﺮﺍﺳﮕﺎ ﺑﮭﺘﯿﺠﺎﮨﮯﺍﺱ ﮐﺎﺩﻣﺎﻍ ﭨﮭﯿﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﺍٓﭖ ﮐﯿﻮﮞ ﭘﻮﭼﮫ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻮ ﺗﯿﺮﺍ ﺩﻣﺎﻍ ﺻﺤﯿﺢ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮓ ﺭﮨﺎﺍٓ ﭖ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﺪﮬﺮﮨﮯﺗﻮﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮐﮧ ﺍٓﯾﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮩﺎﮞ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻋﺮﻓﺎﺕ ﮔﯿﺎﮨﮯ ﺍﻭﻧﭧ ﭼﺮﺍﻧﮯ، ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ ﮐﻮ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﺮﻓﺎﺕ ﮐﯽ ﺩﻭﮌ ﻟﮕﺎﺩﯼ ﺟﺐ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎﮐﮧ ﺍﻭﯾﺲ ﻗﺮﻧﯽ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻧﭧ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﻃﺮﻑ ﭼﺮﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺍٓﮐﺮﺑﯿﭩﮫ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﯾﺲ ﻗﺮﻧﯽ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯﺟﺐ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻭﯾﺲ ﻧﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﺎﮐﮧ ﺩﻭ ﺍٓﺩﻣﯽ ﺍٓﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﺨﺘﺼﺮﮐﺮﺩﯼ ۔ﺳﻼﻡ ﭘﮭﯿﺮﺍ ﺗﻮﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﻮﻥ ﮨﻮ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺗﻮﮐﮩﺎﺟﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﺰﺩﻭﺭ ﮨﻮﮞ ﺍﺳﮯ ﺧﺒﺮﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﯾﮧ ﮐﻮﻥ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ
ﮐﮧ ﺗﯿﺮﺍ ﻧﺎﻡ ﮐﯿﺎ ﮨﮯﺗﻮ ﺍﻭﯾﺲ ﻗﺮﻧﯽ ﻧﮯ ﮐﮧ ﺍﮐﮧ ﻣﯿﺮﺍﻧﺎﻡ ﷲ ﮐﺎﺑﻨﺪﮦ ﺗﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺳﺎﺭﮮ ﮨﯽ ﷲ ﮐﮯﺑﻨﺪﮮ ﮨﯿﮟ ﺗﯿﺮﯼ ﻣﺎﮞ ﻧﮯ ﺗﯿﺮﺍ ﻧﺎﻡ ﮐﯿﺎﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯﺗﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻭﯾﺲ ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮐﮧ ﺍٓﭖ ﮐﻮﻥ ﮨﯿﮟ ﻣﯿﺮﺍ ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻥ ﮐﺎﯾﮧ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮐﮧ ﺍﻭﯾﺲ ﯾﮧ ﺍﻣﯿﺮﺍﻟﻤﻮﻣﻨﯿﻦ ﻋﻤﺮﺑﻦ ﺧﻄﺎﺏ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﻋﻠﯽ ﺑﻦ ﺍﺑﯽ ﻃﺎﻟﺐ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻭﯾﺲ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺳﻨﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﺎﻧﭙﻨﮯ ﻟﮕﮯﮐﮩﺎﮐﮧ ﺟﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺍٓﭖ ﮐﻮ ﭘﮩﭽﺎﻧﺘﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﭘﮩﻠﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﺍٓﯾﺎ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮐﮧ ﺗﻮ ﮨﯽ ﺍﻭﯾﺲ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﮨﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﺍﻭﯾﺲ ﮨﻮﮞ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮐﮧ ﮨﺎﺗﮫ ﺍﭨﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﺩﻋﺎ ﮐﺮ ﻭﮦ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﻋﺎ ﮐﺮﻭﮞ ﺍٓﭖ ﻟﻮﮒ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﻮﮐﺮﺍٓﭖ ﮐﺎﻣﯿﮟ ﺍٓﭖ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺩﻋﺎ ﮐﺮﻭﮞ ﺗﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮐﮧ ﮨﺎﮞ ﷲ ﮐﮯ ﻧﺒﯽ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎﺗﮭﺎ۔ ﻋﻤﺮ ﺍﻭﺭ ﻋﻠﯽ ﺟﯿﺴﯽ ﮨﺴﺘﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻭﯾﺲ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺍﭨﮭﻮﺍﺋﮯ ﮔﺌﮯ ﮐﺲ ﻟﯿﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺟﮩﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ، ﺗﺒﻠﯿﻎ ﻧﮩﯿﮟ، ﺗﺼﻮﻑ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﮨﮯ۔ .ﺟﺐ ﻟﻮﮒ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺭﮨﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻭﯾﺲ ﻗﺮﻧﯽ ﺑﮭﯽ ﭼﻠﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﷲ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻓﺮﻣﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻗﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﮯ ﺩﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﯾﺲ ﮐﻮ ﺭﻭﮎ ﻟﻮﺍ ﺱ ﻭﻗﺖ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﻭﯾﺲ ﻗﺮﻧﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯﺍﻭﺭﮐﮩﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﺍﮮ ﷲ ﺍٓﭖ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﭘﺮﮐﯿﻮﮞ ﺭﻭﮎ ﻟﯿﺎﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﻣﺠﮫ ﺳﮯﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﷲ ﺗﻌﺎﻟﯽ ٰ ﻓﺮﻣﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺩﯾﮑﮭﻮﺟﺐ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺍﺭﺑﻮﮞ ﮐﮯ ﺗﻌﺪﺍﺩﻣﯿﮟ ﺟﮩﻨﻤﯽ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮﮞ ﮔﮯﺗﻮﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﷲ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﮔﺎﮐﮧ ﺍﻭﯾﺲ ﺗﯿﺮﯼ ﺍﯾﮏ ﻧﯿﮑﯽ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﮐﯿﺎﮨﮯ ’’ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ‘‘ ﺗﻮﺍﻧﮕﻠﯽ ﮐﺎﺍﺷﺎﺭﮦ ﮐﺮﺟﺪﮬﺮﺟﺪﮬﺮﺗﯿﺮﯼ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﭘﮭﺮﺗﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﮮ ﻃﻔﯿﻞ ﺍﻥ ﮐﻮﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮐﺮﺩﻭﮞ ﮔﺎ۔


Thursday, January 25, 2018

صدقے اس صحافی کی ذہانت کے۔ ایسی ہی ایک ذہین نے اپنے ابو سے پوچھا

تھا کہ أپکی شادی کی وڈیو میں میں کیوں نظر نہیں آ رہی؟ 

تمام گلے شکوے ختم : سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان کردیا

تمام گلے شکوے ختم : سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان کردیا
تمام گلے شکوے ختم : سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان کردیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت محنت و سماجی بہبود نے گھریلو ملازمین سے استفادہ کرنے والوں پر یہ پابندی عائد کی ہے کہ ا نہیں تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنانے مملکت پہنچتے ہی ملازمین کو بینک کارڈ دیدیئے جائیں۔وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا
کہ آجر کی ذمہ داری ہے کہ وہ بینکوں میں گھریلو عملے کے اکاؤنٹ کھلوائیں۔ ملازمت کے آن لائن معاہدے تحریر کرے۔ ماہانہ تنخواہ متعین کرے اور اس کے بعدای گیٹ ”مساند“ www.musaned.com.sa پر جاکر معاہدے کی توثیق کرے او راسکی کاپی نکالے۔ابا الخیل نے کہا کہ وزارت محنت نے یہ پابندی اس لئے لگائی ہے تاکہ فریقین کے حقوق دونوں کو اچھی طرح سے معلوم ہوں۔ حقوق کا تحفظ یقینی ہو۔ کسی قسم کی گھپلے بازی کا کوئی امکان نہ ہو۔ تنخواہیں بینک کارڈ کے ذریعے ادا کی جائیں۔کفیل حضرات گھریلو ملازمین کی تنخواہیں بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائیں۔ ابا الخیل نے کہا کہ یہ ضابطہ مملکت میں تمام گھریلو ملازمین پر لاگو ہوگا۔ لازمی ہوگا عمل درآمد ترجیحی ہوگا۔ وزارت نے 6ماہ کی مہلت دی ہے ۔ اس دوران مملکت میں موجود گھریلو عملہ رکھنے والے اجیروں کو اپنے ملازمین کے اکاؤنٹ کھلوانے ہونگے۔ابا الخیل کا کہناہے کہ یہ پابندیاں مملکت میں انسانی حقوق کے فروغ کیلئے لگائی جارہی ہیں۔ انہوں نے ریکروٹنگ ایجنسیوں سے اپیل کی کہ وہ ان سے خدمات حاصل کرنے والے آجروں اور اجیروں کو حقوق و فرائض کی بابت بتائیں۔حق تلفی کی صورت میں سزاؤں سے بھی مطلع کریں۔ ساتھ ہی اس امر سے بھی آگاہ کریں کہ اگر فریقین میں سے کسی کو دوسرے سے کوئی شکایت ہو تو وہ 19911پر رابطہ کرکے اپنی شکایت درج کرادیں۔