آج کی دھماکہ خیز خبر : نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ آج کیا کرنے والے ہیں ؟خبر آ تے ہی راؤانوار کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

آج کی دھماکہ خیز خبر : نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ آج کیا کرنے والے ہیں ؟خبر آ تے ہی راؤانوار کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ آج تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔13 جنوری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں مشکوک پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ کے والدین کو تحقیقاتی کمیٹی نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا اور وہ گزشتہ روز کراچی پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق
نقیب اللہ کے اہل خانہ آج تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جس میں نقیب کے ماضی کے ریکارڈ سے بھی پولیس کو آگاہ کریں گے جب کہ کچھ دستاویزات بھی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب سہراب گوٹھ میں محسود قبائل کا جرگہ منعقد ہوا جس نے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔جرگے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اگر تین روز میں انصاف نا ملا تو محسود قبیلے کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ماروائے عدالت قتل ہونے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کوانصاف دلانے کے لئے پورا ملک جدوجہد کر رہا ہے ، میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، نقیب اللہ مجھ سے کہتا تھا کہ میرے مرنے پر20کروڑ عوام روئیں گے اور آج اس کی بات درست ثابت ہوئی ہے ، پوری قوم اس کی موت پر غمزدہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نوجوان نقیب اللہ کے اہل خانہ کراچی میں اپنے رشتہ دار کے گھر پہنچ گئے ہیں ، کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے والد کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ کاغم پورے ملک کا غم ہے
اور ہمیں بھی نقیب اللہ محسودکے لئے انصاف چاہیے۔ میں اور میرا خاندان انصاف کے حصول کے لئے ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نقیب کی خواہش تھی کہ وہ اپنے بیٹے کو فوج میں بھیجے اور میں اپنے بیٹے کے خواب کی تکمیل کروں گا۔یاد رہے کہ راؤ انوار نے 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں 27 سالہ نوجوان نقیب اللہ محسود کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقتول کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا۔تاہم نقیب کے اہلخانہ نے راؤ انوار کے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا تھا جس کے بعد نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے کیے گئے اور چیف جسٹس پاکستان نے بھی اس معاملے کا از خود نوٹس لیا۔بعدازاں سوشل میڈیا اور میڈیا پر معاملہ اٹھنے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی تھی۔تحقیقاتی کمیٹی نے نقیب اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے پولیس پارٹی کے سربراہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کرکے گرفتار کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کی جس پر انہیں عہدے سے ہٹا کر نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔دوسری جانب نقیب اللہ کے قتل میں ملوث پولیس پارٹی کو بھی معطل کیا جاچکا ہے۔
آج کی دھماکہ خیز خبر : نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ آج کیا کرنے والے ہیں ؟خبر آ تے ہی راؤانوار کے ہاتھ پاؤں پھول گئے آج کی دھماکہ خیز خبر : نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ آج کیا کرنے والے ہیں ؟خبر آ تے ہی راؤانوار کے ہاتھ پاؤں پھول گئے Reviewed by Every News on January 24, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.