Pages

Thursday, January 25, 2018

کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی چھوڑنے والی ارم عظیم فاروقی نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ عمران خان شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے

کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی چھوڑنے والی ارم عظیم فاروقی نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ عمران خان شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے



 نقیب اللہ محسود کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے میں مارنے والے ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار پر ایک وقت وہ بھی آیا تھا جب تحریک انصاف کی جانب سے ان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا لیکن اب ایک وقت یہ بھی آگیا ہے کہ جعلی پولیس مقابلوں میں مہارت رکھنے والے راﺅ انوار تحقیقاتی کمیٹی
کے سامنے پیش ہونے کی بجائے روپوش ہوچکے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی سابق رہنما ارم عظیم فاروقی نے ٹوئٹر پر نقیب اللہ محسود قتل کیس پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں پی ٹی آئی فاٹا کے کارکن راﺅ انوار کے حق میں مظاہرہ کر تے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک بینر اٹھا رکھا ہے جس پر انہوں نے ایم کیو ایم پر پابندی کا مطالبہ درج کر رکھا ہے جبکہ راﺅ انوار کو قومی ہیرو قرار دے رکھا ہے۔ارم عظیم فاروقی نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” راﺅ انوار کا ساتھ نہ دیتے تو آج نقیب محسود زندہ ہوتا“۔ خیال رہے کہ ارم عظیم فاروقی تحریک انصاف کا حصہ بننے سے پہلے ایم کیو ایم میں تھیں تاہم انہوں نے 22 اگست کی بانی متحدہ کی تقریر کے بعد ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ ارم عظیم فاروقی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ” راﺅ انوارکا روپوش ہونا خبر نہیں بلکہ خبر یہ ہے کہ راﺅ انوار کو اتنا ٹائم دیا گیا کہ وہ روپوش ہوجائے، اگر پہلے ہی اسے گرفتار کرلیتے تو نقیب محسود قتل نہ ہوتا اور نہ ہی کوئی بے گناہ دہشتگرد قرار پاتا“۔ ارم عظیم فاروقی نے مزید کہا کہ راﺅ انوار تحقیقاتی ٹیم سے نہیں چھپ رہا بلکہ محسود قبیلے کے ان دوستوں اور خاندان کے لوگوں سے چھپ رہا ہے جو اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ واضح رہے کہ راﺅ انوار نے 16 ستمبر 2016 کو سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کیا تھا جس پر انہیں معطل کردیا گیا تھا، ارم عظیم فاروقی کی طرف سے شیئر کی جانے والی تصویر ممکنہ طور پر اسی وقت کی ہے۔

No comments:

Post a Comment