تعویز دھاگہ کے لیے آنے والی خواتین کے ساتھ ایسا شرمناک کام کرتا تھا اور پھر ۔۔۔ لیہ میں گرفتار ہونے والے پیر کے متعلق حیران کر دینے والی خبر آ گئی
تعویز دھاگہ کے لیے آنے والی خواتین کے ساتھ ایسا شرمناک کام کرتا تھا اور پھر ۔۔۔ لیہ میں گرفتار ہونے والے پیر کے متعلق حیران کر دینے والی خبر آ گئی
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیہ میں پیری مریدی کی آڑ میں عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کے مطابق ایف آئی اے نے ایک شکایت کنندہ کی تحریری شکایت پر چھاپہ مار کر لیہ کے رہائشی عاشق حسین عرف نانگا کو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیہ میں پیری مریدی کی آڑ میں عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کے مطابق ایف آئی اے نے ایک شکایت کنندہ کی تحریری شکایت پر چھاپہ مار کر لیہ کے رہائشی عاشق حسین عرف نانگا کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے ڈائریکٹر کے مطابق ملزم نے تعویذ کرانے کے لیے آنے والوں کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنا ئیں تھیں اور بعد میں ان ویڈیوز کے ذریعے ان سے رقوم بٹورنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پنجاب سمیت پاکستان کے بیشتر علاقوں میں جعلی پیری مریدی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں معصوم اور سادہ لوح لوگوں کو مختلف حیلے بہانوں اور ہتھکنڈوں کے ذریعے لوٹا جاتا ہے۔گذشتہ برس نومبر میں بھی لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو مسائل کا حل بتا کر لوٹنے والے دو جعلی پیروں کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کے مطابق دو سگے بھائیوں ضیغم اور وسیم نے فیس بک پر شاہ جی کے نام سے اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، جس کے ذریعے وہ سادہ لوح شہریوں کو لوٹا کرتے تھے۔ جس کے ذریعے وہ سادہ لوح شہریوں کو لوٹا کرتے تھے۔
یہ کوئی پہلا موقع نیہں ہے اس سے پہلے فیروز والا میں خاتون سے شرمنا ک حرکات کرنے پر جعلی پیر کی ٹھکائی ہو گئی .نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق فیروز والا کے علاقے کوٹ عبد المالک میں جعلی پیر نے بے اولاد خاتون سے 2لاکھ روپے لے لیا اور اس کے ساتھ نا زیبا حرکات کیں جس پر خاتون نے شور مچانا شروع کردیا اور اہل علاقہ نے وہاں پہنچ کر جعلی پیر کی جوتوں اور تھپڑوں سے درگت بنا ڈالی نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے علاقہ شریف پارک میں نیاز محمد نامی جعلی پیر ایک عرصہ سے پیر کا ڈھونگ رچائے ہوئے تھا اور سادہ لوح خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر رقم ہتھیا لیتا لیکن جب نسرین نامی خاتون اس جعلی عامل کے پاس پہنچی تو اس نے صاحب اولاد بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا.نسرین بی بی نے اپنے زیورات بیچ کر اور قرض لے کر رقم جعلی پیر کو دے دی اور آج جعلی پیر کے بلوانے پر نسرین بی بی جب اس کے آستانہ پر اپنی ساس کے ساتھ پہنچی تو جعلی عامل نے اس کی ساس کو گوشت لینے کے لیے بھیج دیا اور دروازہ بند کر دیا اور خاتون سے کہا کہ تمہارے جسم پر تعویز لکھے جائیں گے .یہ کہہ کر جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ نا زیبا حرکات شروع کردیں جس پر خاتون نے شور مچانا شروع کردیا .خاتون کی چیخیں سن کر اہل محلہ اکٹھا ہو گیا تو جعلی پیر نے دروازہ کھولا جس کے بعد لوگوں نے اس کی دھلائی شروع کردی . خواتین نے جعلی پیر کے کپڑے پھاڑ دئیے اور تلاشی لینے پر متعدد خواتین کے شناختی کارڈ اور تعویز برآمد ہوئے جس پر اہل علاقہ نے جعلی پیر کو پولیس کے حوالے کر دیا
تعویز دھاگہ کے لیے آنے والی خواتین کے ساتھ ایسا شرمناک کام کرتا تھا اور پھر ۔۔۔ لیہ میں گرفتار ہونے والے پیر کے متعلق حیران کر دینے والی خبر آ گئی
Reviewed by Unknown
on
January 25, 2018
Rating:
No comments: