پاکستانیوں کی بہت بڑی مشکل آسان ہو گئی ، شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اب نادرا دفتر نہیں جانا پڑے گا ۔۔۔
پاکستانیوں کی بہت بڑی مشکل آسان ہو گئی ، شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اب نادرا دفتر نہیں جانا پڑے گا ۔۔۔
دیہی اور پسماندہ علاقوں کی عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ اب ملک کے دور دراز علاقوں میں قائم ڈاک خانوں میں بھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس ضمن میں پاکستان پوسٹ آفس اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے
س کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں میں 200 ڈاک خانوں میں شناختی کارڈ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بنانے کے لیے ملک بھر سے مختلف 200 ڈاک خانوں کا انتخاب کیا گیا ہےاوراس سہولت کو بتدریج تمام ڈاک خانوں تک بڑھایا جائے گا۔ اس معاہدے کی کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو توسیع اور وسیع کیا جائے گا اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اب مزید 200 کاونٹرز کو پوسٹ آفس میں قائم کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ نادرا اور پاکستان پوسٹ کا ان سینٹرز کو دہی اور پسماندہ علاقوں میں کھولنے کا اقدام کا بنیادی مقصد تمام لوگوں کے رجسٹریشن کو سہل بنانا ہے، یہ ایک انقلابی قدم ہے جو لوگوں کی سہولت اور آسان رسائی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جب کہ ایسے تمام کاونٹرز پہلی مرتبہ کارڈ بنانے کے علاوہ ہر قسم کی پراسسنگ کریں گے۔
پاکستانیوں کی بہت بڑی مشکل آسان ہو گئی ، شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اب نادرا دفتر نہیں جانا پڑے گا ۔۔۔
Reviewed by Unknown
on
February 15, 2018
Rating:
No comments: