اسلام آباد(اویس خٹک)وزیر اعظم عمران خان نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے پاکستان میں جمعہ کی سرکاری چھٹی کےحوالے سےرائے مانگ لی اس بات کا فیصلہ وزیر اعظم اوروفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا ذرائع کے مطابق تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مسلمانوں کے مقدس دن جمعہ کی چھٹی کو بحال کریں۔ملک میں دو طرح کے چھٹی کے نظام سےمعاشرہ تقسیم ہو کر رہ گیا ہے۔ملک کے بیشتر شہروں میں کاروباری ادارے جمعہ کے روز بند ہوتے ہیں جبکہ سرکاری ادارے جمعہ کو معمول کے مطابق کام کررہے ہوتے ہیں جس پر حکومت نے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے مختلف وزارتوں اور علماء کرام سے رائے طلب کی ہے۔صدر مملکت عارف علوی بھی علما کرام کے مطالبے کی حمایت کر چکے ہیں۔
وزیر اعظم نےجمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئےعلماء کرام سے رائے طلب کرلی
Reviewed by Every News
on
February 12, 2019
Rating:
No comments: