مسلم لیگ ن کا ایک بار پھر سیاسی طاقت کا مظاہرہ۔۔ تحریکِ انصاف کے کھلاڑیوں کے لیے تشویش ناک خبر آ گئی
مسلم لیگ ن کا ایک بار پھر سیاسی طاقت کا مظاہرہ۔۔ تحریکِ انصاف کے کھلاڑیوں کے لیے تشویش ناک خبر آ گئی
پاکستان مسلم لیگ ن آج جڑانوالہ میں عوامی جلسہ منعقد کر رہی ہے۔ جلسے سے نواز شریف کارکنوں کا خون گرمائیں گے جبکہ مریم نواز پہلی بار فیصل آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گی۔پاکستان مسلم لیگ ن صنعتی شہر فیصل آبادکی تحصیل جڑانوالہ میں آج سیاسی پنڈال سجارہی ہے۔
جلسہ کے لیے جناح گراؤنڈ میں 120فٹ لمبا اور 10فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے دو خصوصی راستے بنائے گئے ہیں۔فیصل آباد کی سڑکوں اور شاہراؤں کو خیر مقدمی بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز کا خطاب سننے کے لئے کارکنان پرجوش ہیں۔چیئرمین یونین کونسل طاہر محمود نواز شریف کو سونے کا شیر اور مریم نواز کے لئےخصوصی شال کا تحفہ دینے کے خواہشمند ہیں تو کوئی مریم نواز کے لئے شال کا تحفہ تیار کر رہا ہے۔جلسے کی تیاریوں کے دوران مرکزی قائدین بھی جلسہ گاہ میں موجود رہے اور اپنی نگرانی میں انتظامات کو حتمی شکل دی، رہنماؤں نے دعویٰ کیاہےکہ یہ ایک یادگار جلسہ ہوگا ۔نوازلیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو یقین ہے کہ جڑانوالہ جلسے میں عوام کی ایک بڑی تعداد شرکت کرکے نواز شریف کی عوامی مقبولیت کا ثبوت دے گی۔ الیکشن سے قبل سیاسی جماعتیں عوام میں آنے کے لیے نت نئے راستےتلاش کر رہی ہے اور اب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوام سے فوری اور بروقت رابطہ قائم رکھنے اور گورننس سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لیے موبائل ایپ اور ویب سائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ہر بھیجے گئے
اپنے پیغام میں مریم نواز نے بتایا ہے کہ 26 دسمبر کو ہونے والے سوشل میڈیا کنونش میں مسلم لیگ )ن( کی پہلی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کا اجراٗ کیا جائے گاانہوں نے مزید بتایا کہ اس موبائل ایپ کانام عوامی رابطہ رکھا گیا ہے جس سے انٹرنیٹ کے صارفین فوری طور پر مرکزی قائدین سے جڑ جائیں گے اور اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے بھی رجوع کریں گے جس سے حکومت کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔گو مسلم لیگ (ن) کو قائم ہوئے تین دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن اس کے باوجود انٹرنیٹ صارفین تک رسائی کے لیے کوئی ذریعہ نہیں تھا تاہم تحریک انصاف کے متحرک سوشل میڈیا کے مقابلے میں 2013 کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی اس میڈیا کا انتخاب کیاتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر ویب سائت اور موبائل ایپ کے اجراٗ کا فیصلہ کیا ہے اور اب دیکھنا یہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم قائدین کی توقعات پر پورا اتر پائے گئی یا نہیں ؟دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہی آگے بڑھے گی، بروقت انتخابات اور ووٹ کی طاقت اور تقدس کے ذریعے نیا پاکستان بنائیں گے
مسلم لیگ ن کا ایک بار پھر سیاسی طاقت کا مظاہرہ۔۔ تحریکِ انصاف کے کھلاڑیوں کے لیے تشویش ناک خبر آ گئی
Reviewed by Unknown
on
January 26, 2018
Rating:
No comments: