این اے 154ضمنی انتخاب ، پاک فوج کی زیر نگرانی پولنگ کا عمل جاری
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہے، پولنگ کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، ہر پولنگ سٹیشن پر پاک فوج کے اہلکار تعینات ہیں ۔ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 10 امیدوار حصہ لے رہے ہیں تاہم کانٹے کا مقابلہ پی ٹی آئی کے علی خان ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ کے مابین متوقع ہے۔
آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نا اہل ہونے والے جہانگیر خان ترین کی خالی نشست این اے 154 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زائدہے۔
حلقے سے تحریک انصاف ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں ۔ پی ٹی آئی کے علی ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پی پی کے مرزا علی بیگ بھی میدان میں ہیں جبکہ 7 آزاد امیدوار میدان قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 154 میں 338 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ، حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر 4500 فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ہر پولنگ سٹیشن پر پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔

Reviewed by Unknown
on
February 11, 2018
Rating:
No comments: