دل کی بند شریانیں کھولنے کے لئے انتہائی مجرب وظیفہ ،دل کوہمیشہ صحت مند رکھنے کے لئے اسکی تسبیح کرنا نہ بھولیں

دل کی بند شریانیں کھولنے کے لئے انتہائی مجرب وظیفہ ،دل کوہمیشہ صحت مند رکھنے کے لئے اسکی تسبیح کرنا نہ بھولیں

جو شخص عارضہ قلب میں مبتلا ہو اور اس کے دل کی شریانیں بند ہو گئی ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ اسم پاک یافتاح کو بعد ازنماز فجر700مرتبہ پڑھے۔اول و آخر7مرتبہ درود پاک پڑھے،عمل کی مدت40دن ہے۔اگر اس کا نقش بنا کر پانی میں ڈال کر پیئے تو دل کے مرض سے خلاصی ہوجائے گی ۔یادرہے کہ نقش عمل کے بعد روزانہ ایک لکھا جائے گا اور اس ایک نقش کو ایک دن کے لیے پینا ہو گا۔اسی طرح چالیس دنوں میں چالیس نقوش لکھے اور پئے جائیں گے۔ ان شاءاللہ مرض دور ہو گا اور دل کے بند والو کھل جائیں گے۔
صوفیا کرام کا کہنا ہے کہ یافتاح سے مراد وہ ذات ہے جس کی نظر عنایت سے ہر مصیبت،بلااور آفت دور ہو جاتی ہے۔اس کی مہربانی سے ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے اور سختی ختم ہو جاتی ہے تنگی راحت میں بدل جاتی ہے اور اس کی مدد سے دشمن پر فتح حاصل کرنے کے دروازے کھل جاتے ہیں۔غرض ایسی ذات جو ہر قسم کی تکلیف کو دور فرما کر راحت اور رحمت کے باب کھولے اسے فتاح کہتے ہیں۔دل کی تنگی کھولنے کے لئے اس کو معمول بنا لینا چاہئے ،جو لوگ یافتاح کی تسبیح جاری رکھتے ہیں ان کے دل ہمیشہ صحت مند رہتے ہیں ۔ 
دل کی بند شریانیں کھولنے کے لئے انتہائی مجرب وظیفہ ،دل کوہمیشہ صحت مند رکھنے کے لئے اسکی تسبیح کرنا نہ بھولیں دل کی بند شریانیں کھولنے کے لئے انتہائی مجرب وظیفہ ،دل کوہمیشہ صحت مند رکھنے کے لئے اسکی تسبیح کرنا نہ بھولیں Reviewed by Unknown on February 20, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.