بجلی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے میں کمی۔۔۔۔حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سُنا دی
حکومت جہاں فیول کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے وہیں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا لولی پاپ بھی عوام کو دیا جا رہا ہے۔ بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
نیپرا 22 فروری کو سماعت کرے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائرکردی ہے۔سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق جنوری کے دوران 7ہزار 982 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی اور7 ہزار 698 گیگاواٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت 6 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی جنوری کے دوران ریفرنس فیول چارجز 9 روپے 86 روپے رہے۔یاد رہے گزشتہ مہینے وفاقی حکومت نے جنوری 2018 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے تک کا اضافہ کیا ہوا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فروری کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق پیٹرول 2 روپے 98 پسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہےہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فروری کے مہینے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 95 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں فروخت کیا جائے گا۔مٹی کا تیل 5 روپے 94 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے
بجلی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے میں کمی۔۔۔۔حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سُنا دی
Reviewed by Unknown
on
February 21, 2018
Rating:
No comments: