جہانگیر ترین کی نااہلی سے بھی بری خبر ، عمران خان گہرے صدمے سے دوچار
اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا تھاجس میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ الیکشن کمیشن کو کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ جمعہ کو درخواست
پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے درخواست پر خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے مختصر فیصلہ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی سماعت کا مکمل اختیار ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ کے قتل میں ملوث راؤ انوار کے پیچھے سیاست دان ہیں جو اس سے قتل کرواتے ہیں۔ کراچی میں نقیب اللہ کے تعزیتی کیمپ میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نقیب اللہ کے ساتھ ظلم ہوا ہے، مجھے پتہ چلا ہے کہ پہلے بھی علاقے میں ایسے جعلی پولیس مقابلے ہوتے رہے ہیں، راؤ انوار جیسے قاتلوں کو کڑی سزا دینی چاہیے، اس کے پیچھے سیاست دان ہیں جو اس سے قتل اور عوام پر ظلم کراتے ہیں، راؤ انوار کے خلاف سب کچھ سامنے آچکا ہے، اب اس کی پشت پناہی کرنے والوں کو سامنے لانا چاہیے۔ چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس کو سیاست دانوں نے خود تباہ کیا ہے، خیبرپختونخوا میں پولیس غیر سیاسی ہے، ہمیں اس نظام کو تبدیل کرنا ہوگا، جب قوم کی حفاظت کرنے والے ہی جرم کرنا شروع کردیں تو اس کا مطلب ہے کہ معاشرے میں بہت بڑی خرابی ہے، اس لئے ہماری جنگ اس نظام کے خلاف ہے، راؤ انوار پولیس کی وردی میں ایک قاتل ہے جس نے 440 بے گناہ لوگوں کو مقابلے میں قتل کیا، اس کو سخت سزا ملنی چاہیے
جہانگیر ترین کی نااہلی سے بھی بری خبر ، عمران خان گہرے صدمے سے دوچار
Reviewed by Every News
on
February 06, 2018
Rating:
No comments: