نقیب اللہ محسود قتل کیس، شاہد آفریدی نے بڑا قدم اٹھالیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ محسود قتل کیس میں انصاف فراہم کیا جانا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آسکیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے راﺅ انوار کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ شاہد آفریدی نے اس ملاقات کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے بھی الفاظ بولے جائیں لیکن نقیب کے اہلخانہ کا نقصان پورا نہیں کرسکتے۔ یہ کیس منصفانہ اور شفاف طریقے سے چلایا جانا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات پیش نہ آئیں۔ ’ اللہ پاک نقیب کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے‘۔

Reviewed by Unknown
on
February 02, 2018
Rating:
No comments: