عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس آج ہوگا، چیف جسٹس صدارت کریں گے

عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس آج ہوگا، چیف جسٹس صدارت کریں گے

عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس آج (ہفتہ کو) اسلام آباد میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عدالتی پالیسی سازکمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں عدلیہ کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائے گا اور بہتری کی تجاویز دی جائیں گی۔ 
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے اپنے بیانات میں اکثر یہ کہا جاتاہے کہ وہ جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں، وہ وکلا اور نچلی عدالتوں کو بھی گاہے بگاہے کیسز جلد نمٹانے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں، عین ممکن ہے کہ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی میں مقدمات کے جلد فیصلے اور نچلی عدالتوں میں اصلاحات کے معاملات بھی زیر غور لائے جائیں۔
عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس آج ہوگا، چیف جسٹس صدارت کریں گے عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس آج ہوگا، چیف جسٹس صدارت کریں گے Reviewed by Unknown on February 02, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.