نیب راولپنڈی میں نواز شریف کی آج طلبی، سابق وزیراعظم کا پیش ہونے سے انکار

نیب راولپنڈی میں نواز شریف کی آج طلبی، سابق وزیراعظم کا پیش ہونے سے انکار

سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے انکار کردیا،ذرائع کے مطابق نواز شریف نے نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے، وہیں پر صفائی پیش کروں گا۔
خیال رہے کہ نیب راولپنڈی نے نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں آج طلب کر رکھا ہے، جہاں العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس کیلئے ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف العزیز سٹیل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز تیار ہو رہے ہیں جبکہ ضمنی ریفرنسزڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیرنگرانی تیارکیے جارہے ہیں، نئے ضمنی ریفرنس میں بیرونی ملک سے حاصل دستاویزات شامل کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے العززیہ کیس میں ضمنی ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ضمنی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا بیان ریکارڈ کروایا جائے گا اور اس بیان کو ضمنی ریفرنس کاحصہ بنایا جائے گا جس کےلئے نیب راولپنڈی نے نوازشریف کوآج طلب کر رکھا ہے۔
نیب راولپنڈی میں نواز شریف کی آج طلبی، سابق وزیراعظم کا پیش ہونے سے انکار نیب راولپنڈی میں نواز شریف کی آج طلبی، سابق وزیراعظم کا پیش ہونے سے انکار Reviewed by Unknown on February 09, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.