پاک فوج زندہ باد ۔۔۔آپریشن رد الفساد میں فوجی جوانوں نے ایسی کامیابی حاصل کر لی کہ جان کر آپ کا چہرہ بھی کھل اٹھے گا


پاک فوج زندہ باد ۔۔۔آپریشن رد الفساد میں فوجی جوانوں نے ایسی کامیابی حاصل کر لی کہ جان کر آپ کا چہرہ بھی کھل اٹھے گا
پاک فوج کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کے عناصر کو جڑ سے مٹانے کے لیے آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہےا ور اب پاک فوج کے جوانوں نے ایک اور شاندار کامیابی سمیٹ لی ہے ،تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان
میں کامیاب آپریشن کرکے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیر ستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود اور مارٹر گولے برآمد کرلئے گئے ۔آپریشن کے دوران لائٹ مشین گنز اوردیسی ساختہ بم کے علاوہ 303 رائفلز،آرجی پی سیون ،سب مشین گنز، دستی بم،اینٹی ٹینک مائنز،مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشنزننکائی،رغزئی،چارگولائی،چارگورائی ظفرخیل کے علاقوں میں کیے گئے۔علاقوں سے برآمد شدہ بارودی سرنگیں آپریشن سے قبل بچھائی گئی تھیں۔
پاک فوج زندہ باد ۔۔۔آپریشن رد الفساد میں فوجی جوانوں نے ایسی کامیابی حاصل کر لی کہ جان کر آپ کا چہرہ بھی کھل اٹھے گا  پاک فوج زندہ باد ۔۔۔آپریشن رد الفساد میں فوجی جوانوں نے ایسی کامیابی حاصل کر لی کہ جان کر آپ کا چہرہ بھی کھل اٹھے گا Reviewed by Unknown on March 04, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.